موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ پالیسی کے باعث پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے ایک جنت کی حیثیت رکھتا ہے، میاں زاہد حسین

پیر 26 فروری 2018 21:58

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ پالیسی کے باعث پاکستان درحقیقت سرمایہ کاروں کے لئے ایک جنت کی حیثیت رکھتا ہے۔ قدرتی نعمتوں سے مالامال22کروڑ سے زیادہ آبادی کا یہ ملک صنعتی، کاروباری اور معاشی ترقی کے اعتبار سے بے انتہا پوٹینشل رکھتا ہے۔

ملک میں امن و امان کی بہتر ہوتی صورتحال انفراسٹرکچر کی بہتری اور انرجی سیکٹر کی بحالی وہ عوامل ہیں جو ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید بہتر کررہے ہیں۔غربت کی شرح میں 10فیصد کمی کے باعث عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ4 سالوں سے جی ڈی پی میں مثبت اضافہ ملک کی صنعتی و سروسز سیکٹر میں ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ملکی ترقی اور انفراسٹرکچر میں بہتری کا خواہاں ہے جس کے لئے حکومت نے تقریباً 50فیصد بجٹ مختص کیا ہے۔

میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیانمیںکہا کہ فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ اتھارٹی کی دوستانہ پالیسی جس میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں سہولیات فراہم کی گئی ہیںملک میں بیرونی سرمایہ کاری کی فروغ کی مثبت کوشش ہے اور بیرون ملک سرمایہ کاراس موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اسی طرح نجکاری کے حوالے سے بھی حکومت کی کوئی تخصیص نہیں ہے، جو بیرون ملک سرمایہ کاروں کو نجکاری میں حصہ لینے کایکساں موقع فراہم کرتی ہے۔

ملک میںسرمایہ کاری کے حوالے سے جن کمزوریوں کی بات کی جاتی رہی ہے، ان میں سے بیشتر حل ہوچکے ہیں۔ بجلی و گیس کا بحران ختم ہوچکا ہے، اور حکومت مزیدپاور جنریشن پروجیکٹس اس وجہ سے شروع نہیں کر رہی کہ ملک میں بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ جائے گی۔ اسی طرح دہشت گردی کو تقریباً ختم کیا جا چکا، انفراسٹرکچر بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔ حکومت پاکستان سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں اور سرمایہ کاروں کو مختلف سہولیات فراہم کررہی ہے جس میں ٹیکس ترغیبات سر فہرست ہیں۔ پاکستان میں ہر سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بے انتہا مواقع ہیں جن میں ٹورازم، بندرگاہیں، ہائی ویز، الیکٹرونکس اور سوفٹ ویر زیادہ اہم ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں