آل کراچی تاجر اتحاد نے شہرمیں ٹریفک کی بدنظمی کو تشویشناک قرار دے دیا

پیر 26 فروری 2018 21:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے شہر میں ٹریفک کی بدنظمی اور خراب صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کے بہائو نے محکمہ ٹریفک کے تمام انتظامی پشتے توڑ دیئے ہیں، ٹریفک کا نظام محکمہ ٹریفک کے قابو سے باہر ہوگیا ہے، تجاوزات کے خلاف مہم کے غیر موثر ہونے سے سڑکیں اور فٹ پاتھیں قبضہ مافیا کی وراثتی جاگیر بن گئی ہیں۔

شہر کے مختلف تجارتی علاقوں میں ٹریفک اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے پریس و میڈیا پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم اور تجاوزات کے بعد ٹریفک کی بدنظمی ایک اہم اور سنگین مسئلہ بن گئی ہے، گاڑیاں سڑکوں کی گنجائش سے زائد ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکمرانوں کو اس سنگین ترین صورتحال کی جانب متوجہ کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ہنگامی طور پر غیرروائتی بنیادوں پر پارکنگ کی سہولت پیدا کی جائے، سڑکوں پر قائم کی گئیں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ، شکستہ اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و استر کاری، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل عمل میں لائی جائے، پرانی اور خستہ حال گاڑیوں کے استعمال کی حد مقرر کی جائے۔

انہوں نے حکومت کو یہ تجویز بھی پیش کی کہ رمضان المبارک سے قبل عارضی پتھارہ زونز کا قیام عمل میں لاکر سڑکوں اور گلیوں میں ٹریفک کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آمد و رفت میں رکاوٹ اور ٹریفک جام کے باعث تاجروں کا 40 فیصد کاروباری وقت جبکہ رش میں پھنسی گاڑیوں کا 30 فیصد سے زائد فیول ضائع ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ شہر میں ٹریفک کے معاملات کو رواں دواں رکھنا ناممکن ہوجائے اور کاروبارِ زندگی کا پہیہ مکمل طور پر جام ہو جائے، ٹریفک کے بحران کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر ذمہ درانہ اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..