اپٹما کے وفد کی ٹیکسٹائل کی پیداوار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سے ملا قات

ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 1 مارچ 2018 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA)کے وفدنے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صاد ق سے ملا قات کی ۔ملاقات میں ٹیکسٹائل انڈسٹر ی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس مو قع پر مشیر برائے خزانہ،ما لیات اور اقتصادی امو ر مفتاح اسماعیل ،وفاقی وزیر برائے توانائی سر دار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل حاجی اکر م خان انصاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و اقتصادی امو ر رانا محمد افضل خان متعلقہ وفاقی سیکرٹریوں اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے نمائندواں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

اس موقع پر چیئرمین اپٹما عامرفیا ض شیخ ،اپٹما کے صدر گوہر اعجاز اور وفد کے دیگر شر کاء نے سپیکرکو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے موجودہ حالات اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کے مقام پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وفد کے شر کاء نے ٹیکسٹائل کے برآمدات میں اضافے اور ملکی تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے بھی تجاویز دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں توانائی کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے صوبے میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اکثر یو نٹ بند ہو چکے ہیں ۔

اپٹما کے صدرگوہر اعجاز نے بتایا کہ 2011سے 2017تک پاکستان کی ٹیکسٹائل کی پیداوار اور کپڑے کی برآمدات میں 10فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں توانائی کی لاگت خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے عا لمی ما ر کیٹ میں ان ممالک کی مصنو عات سے مقابلہ کر نا ممکن نہیں۔ انہو ں نے بتا یا کہ بنگلہ دیش میں فی مکعب میٹر گیس کی لاگت 3ڈالر ، ویت نام میں 4.2ڈالر ،انڈیا میں 4.5ڈالر جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت 11 ڈالرپر مکعب میٹر ہے ۔

اپٹما کے وفد کے شرکا ء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مر اعات دی جا ئیں تو ملکی زرمبادلہ میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ وفد کے شرکاء نے اپنے مصرو ف شیڈول میں سے وقت دینے پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز ہمار ی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے وفد کو یقین دلا یا کہ وہ متعلقہ وزراء کے ہمراہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر وزیر اعظم کے ساتھ اٹھائیں گے۔ اس موقع پر مو جو د وفاقی وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کاروبار ی برادری کو سازگار ما حو ل فراہم کر نے اور پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلے کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ