کماد کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا

پنجاب میںگنے کی اوسط پیداوار فی ایکڑ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت کم ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ترقی پسند کاشتکار گنے کی فی ایکڑ پیداوار 1500سے 2000من فی ایکڑ تک حاصل کررہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر عابد محمود

پیر 5 مارچ 2018 19:34

کماد کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ ڈاکٹر عابد محمود نے کہا ہے کہ کماد کی پیداوار کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے ۔پنجاب میںگنے کی اوسط پیداوار فی ایکڑ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی نسبت کم ہے لیکن اس کے باوجود ہمارے ترقی پسند کاشتکار گنے کی فی ایکڑ پیداوار 1500سے 2000من فی ایکڑ تک حاصل کررہے ہیں، ہماری گنے کی اقسام بہترین پیداواری صلاحیت رکھتی ہے اور دنیا میں کسی بھی ملک کی گنے کی پیداوار کا مقابلہ کرسکتی ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان خامیوں کو دور کریں جو کہ ہماری فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ ریسرچ پروگرام برائے کمادکے جائزہ کے لیے ایوب ریسرچ میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈاکٹر نعیم احمدنے کماد کے سالانہ ریسرچ پروگرام 2018-19سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد شعبہ کماد کا سالانہ ریسرچ پروگرام 2018-19تیار کیا گیا ہے جس کے تحت کماد کی پیداواری ٹیکنالوجی کے تمام عوامل جن میں ترقی دادہ اقسام کی کاشت، زمین کی تیاری ، سفارش کردہ شرح بیج فی ایکڑ،بروقت کاشت ، کھادوں کے متناسب استعمال ، آبپاشی ، جڑی بوٹیوں کی تلفی اور کیڑوں و بیماریوں کی پہچان و انسداد سے متعلق 54تجربات پر کام کیا جائے گا جن میں سے 44تجربات ایسے ہیں جو گزشتہ سال شروع کئے گئے تھے اور 10نئے تجربات پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شاہد افغان چیف ایگزیکٹو شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ صرف زرعی مداخل کے درست استعمال کے ذریعے ہی کماد کی فی ایکڑ پیداوار میںخاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ کماد نہ صرف زرعی مداخل کے درست استعمال پر کام کررہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ موسمی تغیرات کے اثرات اور کم وسائل سے کماد کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے بھی تجربات زیر غور ہیںجن کے ذریعے کماد کی پیداواری ٹیکنالوجی میں بہتری لائی جائے گی۔

اجلاس میں ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈائریکٹر گندم، ڈاکٹر محمد ظفر ڈائریکٹر بائیوٹیکنالوجی اور مختار احمد ڈائریکٹر اگرانومی کے علاوہ زرعی ماہرین ، نیاب، نبجی کاشتکاروں اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی