پاکستان فارما سیٹس ایسوسی ایشن بلوچستان بھر میں ایک ہفتے تک یوم سیاہ منانے کا اعلان

مطالبات تسلیم نہ کئے گئے، ہسپتالوں میں ٹوکن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دینگے، راہنماء فارما سیٹس ایسوسی ایشن

پیر 26 مارچ 2018 21:12

پاکستان فارما سیٹس ایسوسی ایشن بلوچستان بھر میں ایک ہفتے تک یوم سیاہ منانے کا اعلان
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) پاکستان فارما سیٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں بلوچستان بھر میں ایک ہفتے تک یوم سیاہ منانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہسپتالوں میں ٹوکن ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دینگے یہ بات صوبائی صدر ڈاکٹر سلیم بلوچ نے اپنے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں فارما سیٹس ڈرگ انسپکٹرز ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں لیکن ہمارا کوئی سروس اسٹرکچر نہیں ہے اور نہ ہی ترقی کو کئی طریقہ کار ہے اس کے علاوہ محکمہ میں فار ما سیٹس کی اشد ضرورت ہے اور کثیر تعداد میں فارما سیٹس بے روزگار ہے محکمہ صحت نے گزشتہ سال دوسرے پروفیشنلز کے ہیلتھ ، پروفیشنل الائنس میں اضافہ کیا گیا جس میں فارما سیٹس کو محروم رکھا گیا اور ہم گزشتہ سات سالوں سے اپنے بنیادی حق فورٹیئر، سروس اسٹریکچر کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں سابق حکومت نے سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا لیکن بیورو کریسی اس فیصلے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی 77 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہرین ے ہمارے تین مطالبات منظور کر کے محکمہ ہیلتھ کو سمری بھیجنے کا حکم دیا تھا جبکہ محکمہ فنانس سے سیکرٹری نے پھر مسئلہ کو پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کو بھی رد کر تے ہوئے اس کو روک دیا اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ وہ صوبائی کا بینہ کے اجلاس میںمنظور کرائے گی اس لئے ہماری اپیل ہے کہ ہمارے مسئلے کو حل کیا جائے جبکہ صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی ایم پی اے نصر اللہ زیرے نے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے حکم پر ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ہمارے تسلیم شدہ تینوں مطالبات جس میں فورٹیئر ، سروس اسٹریکچر، 100 نئی اسامیوں کا نوٹیفکیشن، ہیلتھ پروفیشنل الائونس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا تا حال لیت ولعل سے کام لیا جا رہا ہے ہماری میر سر فراز بگٹی سے درخواست ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدو س بزنجو سے ہماری ملاقات کروائیں اور ہمارے مطالبات کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے کیونکہ ہمارے مطالبات میں بیورو کریسی اورمحکمہ فنانس رکاوٹ ہے ہم آج سے ایک ہفتے تک یوم سیاہ بنائیں گے پھر اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ہسپتالوں میں ٹوکن ہڑتال کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب