بینک الفلاح اورآئی ایف سی کا ایس ایم ای بینکاری کے فروغ کے لیے اشتراک

پیر 26 مارچ 2018 22:59

بینک الفلاح اورآئی ایف سی کا ایس ایم ای بینکاری کے فروغ کے لیے اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) ورلڈ بینک گروپ کے رکن انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی)نے پاکستان کے پانچویں بڑے بینکاری ادارے، بینک الفلاح کے ساتھ ایک سپلائی چین فنانس ایڈوائزری سروس معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت معاشی ترقی کے حصول کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالیاتی سہولیات تک رسائی میں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ اشتراک بینک الفلاح کو اپنے ایس ایم ای بینکاری کاروبار کی ترقی کے لیے ایک بہترین طریقہ کار پر مشتمل سپلائی چین فنانس منصوبہ تشکیل دینے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک الفلاح کی گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ ، مہرین احمد کا کہنا تھا: ’’سپلائی چین فنانس پروگرامز ایم ایس ایم ای سیکٹر کو قرضوں کی فراہمی کے لیے ایک موثر کمرشل کاروباری منصوبہ بندی ممکن بناسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بینکاری شعبے میں جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے آغاز سے بگ ڈیٹا کے استعمال کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے اشتراک قائم کرنے اور ایس ایم ای کے لیے مخصوص پراڈکٹ پروگرامز ، طریقہ کار اور ڈیجیٹل ڈیلیوری چینلز کی تشکیل کے لیے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔‘‘پاکستانی معیشت میں اہم کردار کے حامل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ملکی جی ڈی پی میں 30فی صد کے حصہ دار ہیں اور غیرزرعی شعبے سے منسلک افرادی قوت کا تقریباً90فی صد اس شعبے سے وابستہ ہے۔

اس کے باوجود بہت سے افراد کو مالیاتی وسائل تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ سپلائی چین فنانس میں بہترین طریقہ کار اپنا کر بینکاری ادارے اپنی پہنچ میں اضافہ کرنے کے علاوہ اس اہم مارکیٹ میں مالیاتی سہولیات تک رسائی بڑھا سکتے ہیں۔ بینک الفلاح پاکستانی معیشت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے کردار کو تسلیم کرتا ہے ۔ اس لیے بینک نے ایک طویل مدتی لائحہ عمل ترتیب دیا ہے تاکہ اس شعبے میں موجود کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

بینک الفلاح نے پائیدار سہولیات کی فراہمی کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے متعدد مالیاتی و غیر مالیاتی پروگرام شروع کیے ہیں ۔ آئی ایف سی فنانشل انسٹی ٹیوشنز گروپ برائے مشرقی ایشیاء و پیسیفک کی مینیجر ریچل فری مین کا کہنا تھا: ’’آئی ایف سی عالمی سطح پر اپنے تجربے اور مقامی مارکیٹ میں اپنے علم و مہارت کے موثر استعمال سے سپلائی چین فنانس کے شعبے میں بہترین طریقہ کار اپنانے میں بینک الفلاح کی مدد کرے گا۔

‘‘یہ معاہدہ ورلڈ بینک گروپ کے عالمی سطح پر مالیاتی شمولیت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کا تسلسل ہے تاکہ 2020تک دنیا بھر میں مالیاتی رسائی کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔ پاکستان آئی ایف سی کے ترجیحی ممالک میں شامل ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران آئی ایف سی نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری اور مشاورتی خدمات میں اضافہ کیا ہے تاکہ ملک کے نجی شعبے کو ترقی دی جاسکے۔ ادارہ توانائی اور انفراسٹرکچر کے قیام کے علاوہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مختلف مالیاتی اداروں کے ذریعے مالیاتی سہولیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ