ملک میں تھری اورفور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد51.248 ملین سے تجاوزکرگئی

اتوار 1 اپریل 2018 15:10

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) فروری 2018کے اختتام تک ملک میں تھری اورفور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد51.248 ملین سے تجاوزکرگئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اعدادوشمارکے مطابق فروری 2018کے اختتام تک ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد147.204 ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری 2018کے اختتام تک یہ تعداد145.99ملین تھی، یوں ایک ماہ کے عرصہ میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں1.214ملین کا اضافہ ہوا۔

فروری 2018کے اختتام تک جازکے تھری جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 14.88ملین تھی جبکہ جنوری کے اختتام تک یہ تعداد14.54ملین تھی یوں ایک ماہ کے عرصہ میں تھری جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 0.34ملین کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس عرصہ میں جازفورجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق فروری 2018کے اختتام تک زونگ تھری جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی، فروری 2018کے اختتام تک زونگ تھری جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 8.893ملین ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جنوری کے اختتام تک یہ تعداد9.089ملین ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اس کے برعکس ایک ماہ میں زونگ فورجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں تقریباً 8لاکھ کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جنوری 2018کے اختتام تک ٹیلی نارتھری جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 10.756ملین تھی جبکہ فروری کے اختتام تک یہ تعداد10.878ملین ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ٹیلی نارفورجی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس عرصہ میں یوفون تھری جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 0.149ملین کا اضافہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ