پاکستان اسٹیٹ آئل اورFAWموٹرز سی پیک کے تناظر میں پی ایس او فلیٹ کا معیار بلند کرنے کے لیے سرگرم

جمعرات 5 اپریل 2018 19:59

پاکستان اسٹیٹ آئل اورFAWموٹرز سی پیک کے تناظر میں پی ایس او فلیٹ کا معیار بلند کرنے کے لیے سرگرم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اپنے کیرج کنٹریکٹرز کے تعاون سے اپنے روڈ ٹرانسپورٹ پورٹ فولیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنے فلیٹ میں جدید ترین گاڑیاں شامل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ انسانی جانوں اور عوامی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ سڑکوں پر تحفظ کے نئے معیارات قائم کرنے والے جدید ترین گاڑیوں کے فلیٹ کوالحاج FAWموٹرز نے کراچی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں پی ایس او کیرج کنٹریکٹرز کے حوالے کردیا۔

پی ایس او کے سی ای او وایم ڈی ،شیخ عمران الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سینیٹر تاج آفریدی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں FAWموٹرز کے نمائندے ، پی ایس او ، الحاج FAW پاکستان اور Hyndaiپاکستان کے اعلیٰ عہدیداران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں بڑی تعداد میں کیرج کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی جنھوں نے پی ایس او کے فلیٹ سسٹم کے لیے جدید ترین ٹینکرکی خریداری کے لیے الحاج FAWکی جانب سے تین سالہ التوا کے ساتھ بلاسود ادائیگی کی سہولت کو سراہا ۔

آئل ٹینکرزکی اس جدید رینج کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اینڈ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ( این ایچ ای) کے معیارات کے عین مطابق تیار کیاگیا ہے ۔یہ گاڑیاں پی ایس او کے سڑک کے ذریعے فیول کے نقل و حمل کے نظام کی استعداد اور کارکردگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک کے طول و عرض میں فیول کی بلا تعطل فراہمی میں مدد فراہم کریں گی۔ پی ایس او اور الحاجFAWموٹرز کا یہ اقدام سی پیک منصوبے کے پیش نظر نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ سرحدپار تجارت میں صرف ریگولیٹری معیار ات کی حامل گاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

تقریباً آٹھ ہزار گاڑیوں پر مشتمل پی ایس او لاجسٹکس مینجمنٹ سسٹم ملک کا سب سے بڑا ٹینک لاری فلیٹ ہے جو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ اگرچہ کمپنی ریل اور پائپ لائنز نیٹ ورک کے ذریعے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کرتی ہے لیکن فیول کی نقل و حمل کا بنیادی ذریعہ سٹرک ہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی اور سی ای او پی ایس او شیخ عمران الحق نے کہا: ’’پی ایس او اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتی ہے۔

ہم اپنے ٹرانسپورٹ سسٹم میں بہتری اور معیار کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسے بہت تیزی سے جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں ۔ پی ایس او کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے عمل میں FAWکے اشتراک سے اوگرا اور این ایچ اے کے معیارات کے نفاذپر بے حد خوشی ہے۔ نئے ٹینکرز کی شمولیت سے نہ صرف پی ایس او کی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ کمپنی کو پاک چین اقتصادی راہداری جیسے میگا منصوبوں اور مسلسل معاشی ترقی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کے لیے تیار ی کا موقع ملے گا۔

‘‘اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان میں FAWکے نمائندے مسٹر نیان کا کہنا تھا: ’’FAWچین کا سرفہرست ٹرک برانڈ ہے جو صارفین کو محفوظ، قابل ِ بھروسا، بہترین اور عالمی معیار کی مصنوعات فراہم کرتا ہے۔ ہمارے لیے نہایت فخرکا مقام ہے کہ پاکستان کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی ، پی ایس او نے ہمیں پاکستان میں فیول کی نقل و حمل کے نظام کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع دیا ہے۔

الحاج FAWکیرج کنٹریکٹرز کو تین سالہ التوا کے ساتھ ادائیگی کی آسانی کے ساتھ ریگولیٹری معیارات کے حامل FAWموورز اور سی آئی ایم سی آئل ٹینکرز کی خریداری کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کررہا ہے تاکہ پی ایس او کے کیرج کنٹریکٹرز کو پی ایس او کے ٹرانسپورٹیشن سسٹم میں معیاری گاڑیاں شامل کرنے میں آسانی حاصل ہو۔‘‘

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب