ماہ رمضان المبار ک :گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری ہے

358 دکانداروں کے خلاف کارروائی 27گراں فروش جیل 5 لاکھ ر روپی سے زائد جرمانہ

ہفتہ 26 مئی 2018 15:50

ماہ رمضان المبار ک :گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر شہر کے تمام علاقوں میں ماہ رمضان المبار ک :گراں فروشی کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری ہے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھیں ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو مناسب اور رعائتی قیمت پر اشیا ئے خورد ونوش کی فراہمی کے اقدامات کئے گئے ہیں یقینی بنائیںکہ ان پر عمل ہو اور روزہ داروں کو سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں اس بات کو بھی یقینی بنائیںکہ دکاندار اور ٹھیلے والتے سرکاری نرخ نمایا ں طور پر آویزاں کریںکمشنر کراچی کی ہدایت پر ہفتہ کوکارروائی کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 358 گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 27 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا مہم میں کارروائی کے دوران فروٹس، سبزی ،کریانہ ، دودھ،آٹا گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر 5لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں ۔

فہرستیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میںفون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان