پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس 9نفسیاتی حدیں بحال

سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب 85 روپے سے زائد کا اضافہ جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 75.09 فیصد زائد رہا

منگل 24 جولائی 2018 21:18

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی ،کے ایس ای 100انڈیکس 9نفسیاتی حدیں بحال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40500 ، 40600 ، 40700 ، 40800 ، 40900 ، 41000 ، 41100 ، 41200 اور 41300 کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب 85 روپے سے زائد کا اضافہ جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 75.09 فیصد زائد اور 82.47 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ، توانائی ، کیمیکل ، سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 41467 پوائنٹس کی بلند سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 875.24 پوائنٹس اضافے سے 41339.22 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 371 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 306 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 54 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 42 ارب 85 کروڑ 8 لاکھ 38 ہزار 49 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84 کھرب 95 ارب 66 کروڑ 6 لاکھ 97 ہزار 239 روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر 19 کروڑ 8 لاکھ 49 ہزار 320 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو پیر کی نسبت 8 کروڑ 18 لاکھ 49 ہزار 460 شیئرز زائد ہے ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میز کے حصص سرفہرست رہے ۔ جس کے حصص کی قیمت 259.90 روپے اضافے سے 8200.00 روپے اور فلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت 120.75 روپے اضافے سے 2535.75 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی کولگیٹ پامولیو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 164.40 روپے کمی سے 3123.60 روپے اور نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 128.30 روپے کمی سے 10500.00 پر بند ہوئی ۔

منگل کو پاک انٹرنیشنل پلک کی سرگرمیاں ایک کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت 16 پیسے اضافے سے .56 روپے اور بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں ایک کروڑ 12لاکھ 64 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، جس کے شیئرز کی قیمت 27 پیسے اضافے سے 12.52 روپے ہو گئی ۔ منگل کو کے ایس ای 30 انڈیکس 488.05 پوائنٹس اضافے سے 20461.00 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1870.23 پوائنٹس اضافے سے 69278.08 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 505.96 پوائنٹس اضافے سے 30019.24 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ