پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی طرف سے بیرون ملک سے روئی درآمد ی معاہدوں کا آغاز

ارجنٹائن اورامریکا سے روئی کی 60ہزار(160کلو گرام)بیلز کے لگ بھگ درآمدی معاہدوں کوحتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 27 جولائی 2018 22:09

پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی طرف سے بیرون ملک سے روئی درآمد ی معاہدوں کا آغاز
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2018ء) پاکستان سے برھتی ہوئی کاٹن پراڈکٹس ایکسپورٹس کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی طرف سے بیرون ملک سے روئی درآمد ی معاہدوں کا آغاز۔ابتدائی طور پر پچھلے چند روز کے دوران ارجنٹائن اورامریکا سے روئی کی 60ہزار(160کلو گرام)بیلز کے لگ بھگ درآمدی معاہدوں کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر روئی کے یہ سودے 85/86سینٹ فی پائونڈ کے حساب سے طے کئے جا رہے ہیںاورروئی کی ان بیلز کا اگست یا ستمبر میں پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر کے باعث پاکستان سے بڑے پیمانے پر کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات ہو رہی تھیں جسکے باعث روئی کی قیمتوں غیر معمولی تیزی کے باعث پچھلی8سالکی بلند ترین سطح 9ہزار600روپے فی من تک پہنچ گئی تھیںاور رواں سال پاکستان میں کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار توقعات سے کم ہونے کے باعث ابھی بھی روئی کی قیمتوں میں مزید تیزی کے امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے جس کے باعث بعض ٹیکسٹائل ملز نے بیرون ملک سے روئی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کاٹن ایکسپورٹس متاثر نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہہ نگراں حکومت کی جانب سے روئی کی درآمد پر عائد 10فیصد درآمدی ٹیکسز بھی نئی حکومت کے قیام کے بعد واپس لئے جانے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں جس کے باعث بھی روئی درآمدی معاہدوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے برآمدات کرنے والی بیشتر ٹیکسٹائل ملز ’’ڈی ٹی آر ای‘‘سکیم کی حامل ہیں جس کے تحت روئی کی درآمد پر انہیں سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے استثنی حاصل ہے جس کے باعث انہوں نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے روئی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب