ماسٹر موٹر کی تیار کردہ تیل کی ترسیل کے لئے جدید گاڑیوں کی کھیپ پی ایس او کنٹریکٹرز کے حوالے کر دی گئی

جمعرات 2 اگست 2018 22:44

ماسٹر موٹر کی تیار کردہ تیل کی ترسیل کے لئے جدید گاڑیوں کی کھیپ پی ایس او کنٹریکٹرز کے حوالے کر دی گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) ماسٹر موٹر پیٹرولیم مصنوعات کی محفوظ ترسیل کے لئے جدید گاڑیوں کی فراہمی کے اپنے عزم پر کاربند ہے اور کمپنی کی تیار کردہ گاڑیاں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے معیارات کے مطابق تیار کی گئی ہیں۔ یہ بات ایم ایم سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر ندیم ملک نے 40 سے زائد گاڑیاں پاکستان اسٹیٹ آئل کے کنٹریکٹرز کے حوالے کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تیل کی محفوظ فراہمی کے لئے اوگرا اور پی ایس او کی کوششوں کو بھی سراہا، ان اداروں کے اقدامات نے ٹرانسپورٹرز، گاڑیوں اور عام مسافروں کی سلامتی کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر موٹر اوگرا کے معیارات پر سختی سے عمل کرتی ہے اور پی ایس او بیڑے میں ہمارے ٹرکوں کا اضافہ ہمارے اس عزم کا اظہار ہے، ایم ایم سی ایل کا نصب العین ہے کہ وہ ملک کی ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو ترقی دے اور اس کے لئے بہترین معیار کی گاڑیاں اور بعد از فروخت خدمات میسر ہوں۔

(جاری ہے)

ہم پاکستان میں واحد کمپنی ہیں جو مکمل مصنوعات و خدمات فراہم کرتے ہیں تاکہ تجارتی گاڑیوں کے شعبے میں سہولتیں ممکن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم سی ایل کی گزشتہ سال آٹو انڈسٹری میں شرح نمو کی سالانہ اوسط سب سے زیادہ 63 فیصد تھی۔ پیداوار اور فروخت میں یہ شاندار اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ صارفین ہماری گاڑیوں اور بعد از فروخت خدمات کے نیٹ ورک پر اعتماد کرتے ہیں جو پاکستان میں بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور 10 ہزار سے زائد صارفین کو ماسٹرموٹر کی گاڑیوں کے لیے خدمات فراہم کررہا ہے۔

اس موقع پر پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے کہا کہ پی ایس او پاکستان کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کرتی رہی ہے اور اس کیلئے نیٹ ورک کو وسیع اور اس میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹوریج اور سپلائی انفرااسٹرکچر سے بھی مدد فراہم کررہی ہے۔ اوگرا گائیڈلائنز کے مطابق تیار کردہ ماسٹر موٹرز کی گاڑیاں ہمارے گاڑیوں کے فلیٹ میں شامل ہوں گی جس کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ ہے۔

نئی گاڑیاں پیٹرولیم کی ترسیل کے نیٹ ورک کی بحفاظت ٹرانسپورٹیشن میں مددگار ثابت ہوں گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم ایم سی ایل عالمی سطح پر گاڑیاں تیار کرنے والی معروف کمپنیوں جیسے متسوبشی فوسو، فوٹون ڈائملر، آئی وی سی او کی مجاز اسمبلر اور ڈیلر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم سی ایل ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کے معیارات اور گائیڈ لائنز کی پاسداری کرتی ہے جن میں یورپی یونین کے معیارات، پاکستان کے ماحولیاتی سلامتی کے ادارے کی گائیڈ لائنز، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر کے معیارات شامل ہیں جو ٹرک کے چیسز، خطرناک اشیاء کی نقل و حمل، آگ بجھانے کی صلاحیت اور دیگر سلامتی کے معاملات کے لئے ضروری ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

ملک میں  ہائی سپیڈڈیزل  کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  4 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ

زیرگردش کرنسی  کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر  1.7 فیصد کی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی