انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائلز میں9پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

پیر 13 اگست 2018 23:14

انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائلز میں9پاکستانی کمپنیوں کی شرکت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) 9 پاکستانی کمپنیاںانٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائلز میں شرکت کریں گی، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے بھی پاکستان پویلین کا انعقاد کیا ہے۔ انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائل ایشیاء کی سب سے بڑی ہوم ٹیکسٹائل کی نمائش ہے جوکہ 27 تا 30 اگست 2018 کو نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنوینشن سینٹر شنگھائی میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔

یہ نمائش صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے تشکیل شدہ مصنوعات کی نمائش اور اضافی پروگراموں کے زریعے سورس اور ڈیزائن کے حصول کیلئے ایک متحرک پلیٹ فارم ہے۔2017 میں 1,096 نمائش کنندگان جبکہ 38,964 تجارتی خریداروں نے اس نمائش میں حصّہ لیا۔آٹم ایڈیشن 2018 میں کارپٹ زون کا بھی انعقاد کیا جائے گا جہاں بھارت، ترکی اور دیگر ممالک سے کارپٹ اور رگز بنانے والے نمائش کنندگان حصّہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اویوا انٹرپرائزز، آمنہ انٹرپرائزز اور ٹرایبل کریئشن پاکستان سے شرکت کریں گی۔ نمائش میں مختلف ممالک کی جانب سے پویلین کا بھی انعقاد کیا جائے گا جن میں بیلجیم، بھارت، کوریا، مراکش، پاکستان، تائیوان اور ترکی شامل ہیں۔چار روزہ یہ نمائش خطے کی اہم نمائش ہے جو کہ ہوم فرنشنگ انڈسٹری کے تمام پہلوئوں سے مطعلق ہے۔ یہاں ہوم ٹیکسٹائل پروڈکٹس اور ایسیسریز کی وسیع انواع دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ نہ صرف چین بلکہ دوسری ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی صنعت کاروں کی تخلیق ہیں۔

نمائش میں اپ ہولسٹری، اور دیگر گھریلو تزئین و آرائش کی مصنوعات جیسے بیڈنگ، ٹاول، کارپٹ اور رگز، سن پروٹیکشن سسٹم، کرٹن ایسیسریز، ڈیجیٹل پرنٹنگ اور اوریجنل سروس ڈیزائن اور آرٹ ورک پیش کیے جایئں گے۔دنیا بھر سے تجارتی خریدار اس نمائش کا رخ کرتے ہین جن میں سب سے ذیادہ خریدار کوریا، جاپان، ایران، روس، امریکہ، بھارت، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور شامل ہیں۔

پاکستان سے 9 نمائش کنندگان اس نمائش میں حصّہ لینے جا رہے ہیں جن میں آدم جی انٹرپرائزز، کریسنٹ ٹیکسٹائل، انڈس ہوم، ایم کے سنز، نمرہ ٹیکسٹائل اور رانیال ٹیکسٹائل شامل ہیں۔کارپٹ زون میں اویوا انٹرپرائزز، آمنہ انٹرپرائزز اور ٹرایبل کریئشن حصّہ لے رہے ہیں۔50 سے زیادہ تجارتی خریدار پاکستان سے انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ہوم میں شرکت کریں گے۔اگلی انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ہوم12 سے 14 مارچ 2019 میں ہوگی جبکہ ہیم ٹیکسٹائل رشیا 18 سے 20 ستمبر 2018 اور ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ 8 سے 11 جنوری 2019 میں منعقد کی جائے گی۔انٹر ٹیکسٹائل شنگھائی ہوم ٹیکسٹائلز آٹم ایڈیشن میسے فرینکفرٹ ہانگ کانگ جوکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، CCPIT ، اور چائنا ہوم ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کا ذیلی کونسل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار