سابقہ حکومت کی بد انتظامیوں میں ایک کھرب کا گردشی قرضہ شامل ہے،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز

گردشی قرضہ سے نمٹنے کیلئے کڑے احتساب اور پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے،سرپرست شاہد رشید بٹ

منگل 21 اگست 2018 16:41

سابقہ حکومت کی بد انتظامیوں میں ایک کھرب کا گردشی قرضہ شامل ہے،اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ نئی حکومت کو سابقہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا ہے اس میں ایک کھرب روپے سے زیادہ کا گردشی قرضہ بھی شامل ہے جوملکی معیشت، توانائی کے شعبہ اور قومی سلامتی کیلئے ایک خطرہ ہے۔گردشی قرضہ کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کی منفی سیاست کو عوام نے دفن کر دیا ہے۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ گردشی قرضہ سنبھلتی ہوئی معیشت اور عالمی ساکھ کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے جس سے فوری نمٹنے ہونے کی ضرورت ہے۔ سابقہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی گردشی قرضہ ختم کرنے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ یہ مسئلہ اب دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا مگر اب یہ ایک کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر گردشی قرضے کی تمام وجوہات جن میں خفیہ امور بھی شامل ہیں سامنے آ گئیں تو قوم کو حیرت کا جھٹکا لگے گا۔

انھوں نے کہا کہ گردشی قرضہ کاروباری سرگرمیوں، صنعتی پھیلائو،زرعی ترقی اور توانائی کے شعبہ کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ اس سے ملک ک عالمی درجہ بندی متاثر ہو سکتی ہے جو پہلے ہی ریکارڈ تجارتی خسارے سے دوچار ہے۔ گردشی قرضہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہراساںکر رہا ہے ۔اس سے جی ڈی پی کی شرح نمو اور عوام کا معیار زندگی متاثر ہو گا۔

اگرتوانائی کے شعبہ کا قرض فوری ادا کر کے اسے بحال نہ کیا گیا تو پاکستان کی عالمی درجہ بندی مزید متاثر ہو سکتی ہے ۔ گردشی قرضہ سے نمٹنے کے لئے لوڈ شیڈنگ کی پالیسی قابل اعتراض ہے کیونکہ اس سے معیشت کے مختلف شعبوں کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس کے لئے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی اور جن علاقوں میں زیادہ چوری ہے وہاں لوڈ شیڈنگ بڑھانے اور جہاں چوری نہیں ہے وہاں کم کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان