کے سی سی آئی میں 11سال کے بعد 15منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پرسالانہ انتخابات (کل) ہفتہ کو ہوں گے

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:36

کے سی سی آئی میں 11سال کے بعد 15منیجنگ کمیٹی کی نشستوں پرسالانہ انتخابات (کل) ہفتہ کو ہوں گے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) میں 11سال کے بعد 15مینجنگ کمیٹی کی نشستوں پرسالانہ انتخابات کل ہفتہ15ستمبر2018کو منعقد ہو نگے، الیکشن میں مجموعی طور پر14ہزار 315 ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔کراچی چیمبر میں مجموعی طور پر21پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں20بوتھ مردوں کیلئے جبکہ ایک بوتھ خواتین کیلئے ہوگا۔

پولنگ صبح 10بجے سے شام 7بجے تک جاری رہے گی تاہم دوپہر2بجے سی3بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔الیکشن میں دوبڑے گروپ کے مابین مقابلہ ہے جس میں برسراقتدار بزنس مین گروپ کی قیادت بی ایم جی کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کررہے ہیں اور انکے ساتھ ہارون فاروقی،طاہرخالق،زبیرموتی والا،انجم نثار،ہارون باڑی بھی شامل ہیں اور ساتھ ہی بزنس مین پینل کے رہنما میاں زاہد حسین،زکریا عثمان،سابق صدورمیاں امجد رفیع، میاں ناصر حیات مگوں اور شوکت احمدنے بھی بزنس مین گروپ کی حمایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

انتخابی مرحلے میںدوسرا گروپ پیٹریاٹ بزنس مین گروپ ہے جس کا قیام تین سے چار ماہ قبل عمل میں آیا اور اس گروپ کی سرپرست عقیل کریم ڈھیڈی،مقصود اسماعیل،یحییٰ پولانی،محسن شیخانی،رحیم جانو کررہے ہیں اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،زبیرطفیل،خالدتواب ،حنیف گوہر اور دیگر رہنمائوں نے پیٹریاٹ گروپ کے امیدواروں کی حمایت کی ہے۔

برسراقتدار بزنس مین گروپ مسلسل 20سال سے اقتدار میں ہے جبکہ گزشتہ 11سال سے کوئی ایک فرد بھی انکے مقابلے پر الیکشن لڑنے نہیں آیا جس کی وجہ سے بی ایم جی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوتے رہے ہیں لیکن اس بار چیمبر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔کارکردگی کے اعتبار سے برسراقتدار گروپ کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے لیکن اپوزیشن گروپ میں بھی بھاری بھرکم تاجررہنمائوں کی موجودگی کوئی رنگ دکھا سکتی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنے والے ووٹرز کو پارکنگ کیلئے سندھ مدرسة الاسلام میں انتظام کیا گیا ہے۔انتخابات میں بزنس مین گروپ کی15امیدواروں میں جنیداسماعیل ماکڈا،فیصل نعیم،وسیم الرحمان،حفیظ عزیز،حسن شیخ ووہرہ،شکیل الرحمان،محمدحنیف پونچی،سہیل احمد،شمعون ذکی، آصف یونس سم سم، ایم ہارون قیصر،ہمایوں محمد،شاہد اسماعیل،شعیب سلطان اور محمدعمار شیخ شامل ہیں جبکہ پیٹریاٹ بزنس مین گروپ کے امیدواروں میںمحمدافضل چامدیہ،امجد ایم اشرف چامدیہ،عذیرخورشید اللہ والا،احتشام رئیس، محمد عرفان، اختر اسماعیل، محمد اطہرشیخانی، محمد شبیر، محمد فرحان احمدانی، یوسف یعقوب پرنس، محمد شاہد صابر، مزمل رئوف چیپل، خاور نورانی، محمد عمران اقبال گیگی اور محمد حنیف سرور شامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار