یورپی یونین کا امریکا کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران کو تیل کی ادائیگیوں کے لئے نیا نظام وضع کرنے پر غور

منگل 25 ستمبر 2018 12:39

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) یورپی یونین نے امریکا کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کی صورت میں ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھنے کے لئے ایران کو ادائیگیاں کرنے کے لئے ایک نظام وضح کرنے کا اعلان کیا ہے۔اقوام متحدہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی موجودگی میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم ایران کو تیل کی ادائیگیوں کے لئے ایک نظام وضع کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کی تکنیکی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کے اکنامک آپریٹرز کی آزادی کو تحفظ دیتے ہوئے ایران کے ساتھ قانونی تجارت جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کا ایران کے لئے ادائیگیوں کا نظام ایران سے تمام درآمد کا احاطہ کرے گا جن میں تیل بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’جائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن ‘‘میں شامل دوسرے ممالک جن میں برطانیہ،چین،فرانس ،جرمنی اور روس شامل ہیں کو بھی ایران کے ساتھ پر امن جوہری توانائی کے تناظر میں کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے کیونکہ ’’جائنٹ کمپری ہینسیو پلان آف ایکشن ‘‘ عالمی مفاد میں ہے ۔موگرینی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب