پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100انڈیکس 200 پوائنٹس کم ہوگیا

بدھ 3 اکتوبر 2018 23:26

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100انڈیکس 200 پوائنٹس کم ہوگیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینجمیں بدھ کے روزکاروبار حصص پر مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس مزید200پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 40800 پوائنٹس سے کم ہو کر 40500 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں22 ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز بھی کاروباری اتار چڑھائو کا شکار رہی، مقامی انسٹی ٹیوشنز اور برکریج ہائوسز نے منافع کی خاطر فروخت کو ترجیح دی اسی سبب ٹرن اوور اور ٹریڈنگ ویلیو بھی گذشتہ دن کی نسبت کم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں240.06پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 40800.25پوائنٹس سے کم ہو کر40560.19پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 133.11 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس19709.78 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29776.86 پوائنٹس سے کم ہو کر 29692.21 پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں22 ارب 99 کروڑ 5 لاکھ 92 ہزار 129 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب 55ارب 87کروڑ5لاکھ 22ہزار435روپے سے کم ہو کر83کھرب32ارب 87کروڑ99لاکھ30ہزار306روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو3ارب روپے مالیت کے 8کروڑ99لاکھ91ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 5ار روپے مالیت کے 10کروڑ65لاکھ 9ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر357کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سی124کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،213میں کمی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 79لاکھ45ہزار ،نشاط چونیاں 56لاکھ42ہزار ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 53لاکھ59ہزار ،ڈولمن سٹی 51لاکھ13ہزار اور ڈیسکون آکس چیم 47لاکھ78ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں تیزی کے اعتبارسے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں74.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر2535.00روپے ہو گئی اسی طرح73.29روپے کے اضافے سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت1693.99روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پام اور وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب49.00روپے اور33.60روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد کولگیٹ پام کے حصص کی قیمت گھٹ کر2301.00روپے او ر وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کم ہو کر1014.17روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں