ڈالر اضافہ کے اثرات :فیصل آباد میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو اضافہ

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:03

ڈالر اضافہ کے اثرات :فیصل آباد میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو اضافہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان لے آیا، اوپن مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں تین روپے فی کلو اضافہ ، ایک ہفتے میں انڈے 24 روپے فی درجن مہنگے، مرغی کے گوشت میں 50روپے فی کلو اضافہ واشنگ پاوڈر، سرف، ڈبل روٹی سمیت مختلف کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں زبردست اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو پر لگ گے، درجہ اول کے 16کلو گھی کا کنستر80روپیاضافے کے بعد 2ہزار سات سو تیس اور 16کلو آئل کا کنستر 2ہزار آٹھ سو تیس روپے میں دستیاب ہے۔ درجہ دوم 16کلو گھی کا کنستر 100روپے اضافے کیساتھ 2ہزار تین سو روپے میں دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

درجہ اول گھی اور آئل کی قیمت میں 5روپے جب کہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 6روپے فی کلو گرام اضافہ دیکھا گیا۔

کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ واشنگ پاوڈر، سرف بنانے والی کمپنیوں نے بھی 10سے 15روپے قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے، جب کہ صابن 5روپے مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے 24روپے اضافے کے ساتھ 106فی درجن ہوگئے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آنے پر شہریوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اشیائے ضروریات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب