ڈالر کی اونچی پرواز ‘ مارکیٹ سے سرمایہ غائب

ملک میں آنے والے معاشی بحران نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب سب کو پریشان کر دیا

ڈالر کی اونچی پرواز ‘ مارکیٹ سے سرمایہ غائب
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء)ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان نے سب کو پریشان کر دیا، سرمایہ داروں نے مارکیٹ سے ڈالر کو غائب کر دیا ہے جس کے باعث کوئٹہ کی اوپن مارکیٹ میں مندی کا رحجان ہے۔ ملک میں آنے والے معاشی بحران نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب سب کو پریشان کر رکھا ہے۔امریکی ڈالر ایسا محو پرواز ہے کہ کسی طرح قابو میں نہیں آ رہا، کوئٹہ کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر نایاب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

منی چینجرکے پاس ڈالر خریدنے کی غرض سے جانے والوں کو ان دنوں ایک ہی جواب مل رہا ہے کہ ڈالر نہیں ہے۔ یہ صورتحال ڈالر خریدنے کے خواہشمندوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔کرنسی تبدیل کرنے والے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کیونکہ کوئی بھی ڈالر فروخت کرنے کے لئے نہیں لا رہا، سرمایہ داروں نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو دیکھ کر اسے اپنی تجوریوں میں چھپا لیا ہے۔ ڈالر کی قدر میں بے لگام اضافے کے باعث اشیا خور و نوش سمیت ضروریات زندگی کی ہر چیز کی قیمتوں کو بھی پر لگنے کا امکان ہے، عام شہری کے لئے بھی باعث پریشانی ہے۔

Your Thoughts and Comments