- Home
- Business
- Business News
- اومان ایئر کو فیصل آباد سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کیلئے یہاں اپنا دفتر قائم کرنا ..
اومان ایئر کو فیصل آباد سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کیلئے یہاں اپنا دفتر قائم کرنا چاہیے،قائم مقام صدر فیصل آباد چیمبر
منگل 16 اکتوبر 2018 00:03
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کو ٹیکسٹائل کی برآمدات کے سلسلہ میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
یہاں سے بڑی تعداد میں برآمد کنندگان متواتر دوسرے ملکوں کے دورے کرتے ہیں جبکہ اس طرح دوسرے ملکوں کے خریدار بھی اکثر و بیشتر فیصل آباد آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے کے علاوہ کئی دوسری غیر ملکی فضائی کمپنیاں بھی یہاں سے براہ راست پروازیں چلا رہی ہیں اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں فیصل آباد کی ترقی اور یہاں سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ہی یہاں سے اس وقت سالانہ سفر کرنے والے 5 لاکھ مسافروں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے ایم تھری کے بعد ایم فور اور لاہور ، کراچی موٹروے کی تعمیر سے اردگرد سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد لاہور یا اسلام آباد جانے کی بجائے فیصل آباد سے سفر کرنے کو ترجیح دے گی ۔ اس لئے اومان ائیر کو فوری طور پر فیصل آباد سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ اس سے قبل اومان ائیر کے اسسٹنٹ سیلز مینجر محمد ادریس نے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو آٹھ فیصد تک ڈسکائونٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور سے مسقط کیلئے دس پروازوں کے علاوہ لاہور سے لندن کیلئے دو پروازیں بھی کامیابی سے چلائی جا رہی ہیں۔ مزید برآں فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو 30 کلو سامان کے علاوہ 10سے 15 کلو تک اضافی سامان لانے یا لے جانے کی بھی اجازت ہو گی جبکہ یہ سہولت ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح اومان ائیر فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو دوسرے ملکوں میں چھٹیاں منانے کیلئے خصوصی پیکج بھی دے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ اومان ائیر کے دفاتر ملک بھر میں نہیں اس لئے ٹکٹوں کے حصول کیلئے بین الاقوامی ادارے’’ گری‘‘ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر رانا سکندر اعظم کے علاوہ ایگزیکٹو ممبر حبیب الرحمن گل اور غضنفر اعوان بھی موجود تھے۔Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..
پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ
فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
PSX Live Index
Updated: 12:45:01am | 27-04-2024
Status: Closed | Volume: 541,144,650 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary