حکومت ہنڈی یا منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کر کے ملک کو خود کفیل بنا سکتی ہے ، تاجر رہنما شاہد رشید بٹ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:00

اسلام آباد ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ہنڈی یا منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی کر کے ملک کو خود کفیل بنا سکتی ہے۔سرکاری خریداریوں میں کرپشن پر قابو پا نے یا اسے کم کرکے بھی اربوں ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔ہنڈی، منی لانڈرنگ یا سرکاری خریداریوں میں سے کسی ایک شعبہ میں بھی بہتری لانے سے ملک کو آئی ایم ایف سمیت کسی ملکی یا غیر ملکی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی جبکہ سارا ملکی و غیر ملکی قرضہ بھی ادا ہو جائے گا۔

شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ تارکین وطن ہر سال قانونی ذرائع سے بیس ارب ڈالر پاکستان بھجوا رہے ہیںجبکہ اتنی ہی رقم ہنڈی کے ذریعے بھجوائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر بنکنگ چینل کو بھی ہنڈی کی طرح سستا اور فعال بنا دیا جائے تو حکومت کی آمدنی میں سالانہ بیس ارب ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔اسی طرح امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال پاکستان سے دس ارب ڈالر کا سرمایہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جا رہا ہے جس کا راستہ روکنے سے یہ سرمایہ ملک میں ہی رہے گا جس سے اقتصادی سرگرمیاں اور روزگار بڑھے گا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں سرکاری ادارے سالانہ تقریباً ساٹھ ارب ڈالر کی خریداری کرتے ہیں جس میں سے تیس سے ساٹھ فیصد تک رقم کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے ۔اگر صرف اسی شعبہ میں کرپشن پر قابو پایا جا سکے یا اسے گھٹایا جا سکے تو ملک کو کسی آئی ایم ایف ،ورلڈ بینک یا دوست ممالک کی ضرورت نہیں رہے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت ایف آئی اے اور نیب کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کرکے تبدیلی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے سکتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

ملک میں  ہائی سپیڈڈیزل  کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  4 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ

زیرگردش کرنسی  کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر  1.7 فیصد کی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا