لاہور چیمبر کاکاغذ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا حکومت سے مطالبہ

پیر 22 اکتوبر 2018 18:32

لاہور چیمبر کاکاغذ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لینے کا حکومت سے مطالبہ
لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے اور ان میں کمی کے لیے فوری کردار ادا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین احد امین، صدر خواجہ محمد الیاس، خامس سعید بٹ، بائو بشیر ، محمد اجمل، سمیع اللہ بٹ و دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ کاغذ کی قیمتوں کا تعلیمی شعبے سے بڑا گہرا تعلق ہے، اس کی قیمت میں اضافے سے نہ صرف اس کی تجارت سے وابستہ تاجر بلکہ عام آدمی بھی براہ راست متاثر ہوتا ہے ،کاغذ کی قیمت میں جس قدر اضافہ ہو چکاہے اس سے اب عام آدمی کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا ممکن نہیں لہذا حکومت کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا اور کاغذ کی قیمتیں کم کرانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہئے، لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کیے بغیر مستحکم معاشی ترقی ممکن نہیں لہذا حکومت اسے اپنی ترجیحات میں شامل کرے، تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کو پرسکون اور آزادانہ کاروباری ماحول فراہم کیے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، مشکل حالات کے باوجود کاروبار کرکے تاجر ملک سے اپنی وابستگی کا ثبوت دے رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھی جواباً مثبت ردّ عمل کا مظاہرہ کرنا اور تاجروں کے مسائل حل کرنے چاہئیں، احد امین، خواجہ محمد الیاس اور خامس سعید بٹ نے لاہور چیمبر کے عہدیداروں کو آگاہ کیا کہ مقامی ملوں نے کاغذ کی قیمت میں بیس سے پچیس روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا ہے جبکہ جن درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ ہے ان میں کاغذ کی تمام مصنوعات شامل ہیں، اس صورتحال کی وجہ سے تاجر سخت پریشان ہیں، کاغذ مہنگا ہونے کی وجہ سے تعلیم متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہورہی ہے لہذا اس مسئلے کی جانب فوری توجہ دی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب