وزیراعظم کا درہٴ چین خوش آئند، چینی مارکیٹ تک رسائی امید افزا ہے، ایس ایم منیر

برآمدات میں اضافے کے لیے مقامی صنعتوں کے مسائل حل کرنا ضروری ہے، صدر کاٹی دانش خان

جمعرات 8 نومبر 2018 18:33

وزیراعظم کا درہٴ چین خوش آئند، چینی مارکیٹ تک رسائی امید افزا ہے، ایس ایم منیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ، صدر دانش خان، چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیرچھایا، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن اور نائب صدر ماہین سلمان نے چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے، حالیہ دورہٴ چین کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہٴ چین خوش آئند رہا۔ انہوں نے مشیر برائے صنعت تجارت عبدالرزاق داؤد کے اس بیان کو انتہائی امید افزا قرار دیا گیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ چین 2019تک اپنی پاکستانی درآمدات کو 1.2ارب ڈالر سے بڑھا کر 3.2ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے آمادہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعت کار و تاجر برادری نے ہمیشہ ایڈ نہیں ٹریڈ کی پالیسی کو سراہا ہے، چین کی جانب سے ٹیرف لائنز میں سہولتیں فراہم کی گئیں تو پاکستانی برآمدات کو سہارا ملے گا۔

کاٹی کے صدر دانش خان کا کہنا تھا کہ چین سے ہمیں بنگلا دیش اور آسیان ممالک جیسی سہولیات اور رعایت ملنے کی صورت میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی عدم توازن کم ہونے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا چین کو ٹیکسٹائل، چمڑے، زراعت اور دیگر شعبے میں برآمدات بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہٴ چین کے بعد سامنے آنے والی تفصیلات خوش آئند ہیں، تاہم چین اگر ہمیں اپنی منڈیوں تک زیادہ رسائی دینے کے لیے تیار ہے تو اس موقعے کا فائدہ اٹھانے کے لیے بھی سب سے پہلے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی ناگزیر ہے۔

دانش خان نے کہا کہ ماضی میں بھی عالمی سطح پر برآمدات میں اضافے کے مواقع سے پاکستانی صنعت کار صرف اور صرف بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے باعث استفادہ نہیں کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کے اس موقعے کا فائدہ اٹھائیں تو پہلے مقامی صنعتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب