برآمدات بڑھانے کے لئے ایف پی سی سی آئی اور ڈپلومیٹ کلب میں معاہدہ

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:18

برآمدات بڑھانے کے لئے ایف پی سی سی آئی اور ڈپلومیٹ کلب میں معاہدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) ایف پی سی سی آئی اور ڈپلومیٹ بزنس کلب کے مابین ہفتہ کے روز بین الاقوامی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلئے بااہمی تعاون کے سمجھوتہ پر دستخط ہو گئے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے مفاہمت کی یاداشت پر ادارے کے صدر غضنفر بلور جبکہ ڈپلومیٹ بزنس کلب کی جانب سے اسکے صدر سفیرجاوید ملک نے دستخط کئے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے پاکستان کے کاروباری و اقتصادی مفادات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے مل کر کوششیں کریں گے اور دنیا کے مختلف ممالک کی کاروباری شخصیات کو پاکستان کی کاروباری برادری سے ملائیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات بہت بہتر ہیں مگر انھیں صحیح طریقہ سے پیش نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے برامدات میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے ۔

سفیرجاوید ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈپلومیٹ بزنس کلب ایک عالمی تنظیم ہے جو برطانیہ، دبئی اور متحدہ عرب امارات سمیت پانچ ممالک میں کام کر رہی ہے اور اس کے ممبران میں برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ اور عرب و خلیجی ممالک کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ یہ ادارہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے پوری دنیا سے بزنس لیڈرز، تاجر برادری، سرمایہ کاروں، سفارتکاروں اور دیگر ممتاز شخصیات کو آپس میں ملاتا ہے اور یہ پاکستان کی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں میں مدد کرتا ہے۔

ڈپلومیٹ بزنس کلب چیمبر کے ممبران کیلئے خلیجی ممالک میں کاروبار کے نئے تلاش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا اور نمائشیں لگانے میں بھی تعاون کرے گا۔انھوں نے ایف پی سی سی آئی کے کردار اور چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل کی خدمات کو سراہا جو سفارتکاروں اور کاروباری برادری کو آپس میں ملانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نامزد نائب صدور اعجاز عباسی، شیخ عبدالوحید، قربان علی خان، سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی، اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر مزمل صابری، کاشف شبیر، عدیل رئوف، علی زولفقار اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین