منہاء ایڈیبل آئلز نے نئی مصنوعات ”منہاء بناسپتی اینڈ آئلز“ متعارف کرا دیں

منہاء ایڈیبل آئلز نے اپنی نئی مصنوعات ”منہاء بناسپتی اینڈ آئلز“ متعارف کرا دیں۔ اس سلسلے میں منہاء ایڈیبل آئلز نے پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 نومبر 2018 16:34

منہاء ایڈیبل آئلز نے نئی مصنوعات ”منہاء بناسپتی اینڈ آئلز“ متعارف کرا دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) منہاء ایڈیبل آئلز نے اپنی نئی مصنوعات ”منہاء بناسپتی اینڈ آئلز“ متعارف کرا دیں۔ اس سلسلے میں منہاء ایڈیبل آئلز نے پرل کانٹیننٹل ہوٹل لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر شام موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی منہاء ایڈیبل آئلز کے ڈائریکٹر فرحاج سرور تھے جبکہ کارورباری شخصیات، ڈسٹری بیوٹرز اور معزز مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

قبل ازیں منہاء ایڈیبل آئلز نے 30 جولائی کو لاہور اور 16 اگست کو کراچی میں منعقدہ تقریبات میں ”جشن“ برانڈ کو متعارف کرایا تھا۔ منہاء بناسپتی اور آئلز کھانوں میں ذائقے شامل کرنے کے لئے متعارف کردہ مصنوعات میں نیا اضافہ ہے۔ یہ لاہور میں واقع بہترین پلانٹ میں تیار کردہ ہیں جو عالمی معیارکے مطابق اعلیٰ ترین مصنوعات کو یقینی بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منہاء ایڈیبل آئلز کے ڈائریکٹر فرحاج سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں جب صارفین صحت کے حوالے سے بہت محتاط ہو رہے ہیں، منہاء بناسپتی اور کوکنگ آئل میں تمام ضروری اجزاء دستیاب ہیں جو صحت مند کھانے اور بہتر طرز زندگی کیلئے کوکنگ کا ایک شاندار ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام مصنوعات وٹامن اے، ڈی اور ای سے بھرپور ہیں اور ضروری معدنیات کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاء ایڈیبل آئلز کے چیف آپریٹنگ آفیسر سرور نصرالله نے جشن بناسپتی اینڈ کوکنگ آئل کی کامیابی کے بعد منہاء آئلز اور بناسپتی کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برانڈز کی یہ درجہ بندی ہمیں کاروبار کی ایک نئی سطح تک لے جائے گی۔ ان برانڈز کا آغاز صارفین کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

منہاء ایڈیبل آئلز دوبئی، متحدہ عرب امارات اور لاہور، پاکستان میں این آر ایس انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹرز کا حصہ ہے۔ این آر ایس انٹرنیشنل یو اے ای بین الاقوامی کارپوریٹ حلقے میں ایک مشہور نام ہے اور منہاء ایڈیبل آئلز کے ساتھ خوراک کی مصنوعات کی دنیا میں شامل ہو رہا ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیلرز اور کارپوریٹ صنعت سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی جنہوں نے عالمی صحت کے معیارات کے مطابق اعلیٰ معیار کے ایڈیبل آئل اور بناسپتی کے اجراء کو سراہا۔ تقریب پرل کانٹینینٹل ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شام موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ معروف گلوکاروں نے اپنی کارکردگی سے حاضرین کو محظوظ کیا اور مہمانوں سے داد حاصل کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی