پاکستان سٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس گھٹ گیا

سرمایہ کاروں کی135ارب روپے ڈوب گئے ،سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر 77کھرب روپے رہ گیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:56

پاکستان سٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس گھٹ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور 38300پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی135ارب روپے ڈوب گئے اسی سبب سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر 77کھرب روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی دبائو کا شکار رہی ،اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کی معاشی اعتبار سے غیر یقینی صورتحال سے سرمایہ کاربھی تذبذب کا شکار ہیں اور وہ نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران منافع خوری کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس39300، 39200، 39100، 39000، 38900، 38800،38700،38600،38500اور38400 پوائنٹس کی 10حدیں گر گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ پر مندی کے بادل گہرے ہو گئے اور سرمایہ کار بھی سائیڈ لائن ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 1002.48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39303.11پوائنٹس سے کم ہو کر 38300.63پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 528.84پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 18283.16پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 28678.83پوائنٹس سے کم ہو کر 28176.99پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب35ارب70کروڑ64لاکھ29ہزار273روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب75ارب 15کروڑ50لاکھ 48ہزار 199روپے سے گھٹ کر 77کھرب39ارب 44کروڑ86لاکھ 18ہزار926روپے رہ گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 18کروڑ97لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 6ارب روپے مالیت کے 13کروڑ81لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 358کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،262میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ6لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ55لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ5لاکھ ،لوٹے کیمیکل 1کروڑ2لاکھ اور میپل لیف 93لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 154.57روپے کے اضافے سے 3439.45روپے ہو گئی اسی طرح یونی فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 149.00روپے کے اضافے سے 7500.00روپے پر جا پہنچی جبکہ انڈس موٹر کمپنی اور ملت ٹریکٹر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 61.24روپے اور 45.99روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1173.40روپے اور ملت ٹریکٹر کے حصص کی قیمت کم ہو کر 911.98روپے ہو گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ