وزیر اعظم ملکی معیشت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں،عاطف اکرام شیخ

فرسودہ نظام بدلنے کے لئے کاروباری برادری کا بھرپور تعاون کرے گی،کاروبار بڑھائے بغیر ملک سے غربت کا خاتمہ ناممکن ہے،نائب صدر ایف پی سی سی آئی

منگل 18 دسمبر 2018 13:49

وزیر اعظم ملکی معیشت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں،عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدرعاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی حالت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں جس میں انھیں کاروباری برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔ ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لئے انکے خیالات اور عزم سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت اور برامدات کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اس لئے ان شعبوں کو بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ صنعتی شعبہ کودیگر مراعات کے علاوہ بجلی اور گیس سستی قیمت پر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے کاروبار کی لاگت کم کرنے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کی یقین دہانی بھی کروائی ہے جو خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار اور ایس ایم ایز کے بارے میں انکے خیالات قابل قدر ہیں اورکاروبار کے تمام شعبوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے ملک سے غربت دور ہو ہی نہیں سکتی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کو خوشحال بنانے کا عزم کیا ہا ہے جسکے لئے بیوروکریسی کی زہنیت تبدیل کرنا ضروری ہے جس میں کامیابی کے بعد پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی