ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میںاضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میںاضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2019ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ خام تیل کے نرخوں میں اضافہ اور چین کی جانب سے طلب کا بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 0.3 ین (0.2 فیصد) بڑھ کر 183.5 ین (1.69 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 35 یوان کمی کے ساتھ 11640 یوان (1727 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 135.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔

Your Thoughts and Comments