وزیراعلی خیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوآئل اینڈ گیس کمپنی کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:08

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوآئل اینڈ گیس کمپنی کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبرپختونخوآئل اینڈ گیس کمپنی کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے اس امر کو خوش آئندقرار دیا کہ کمپنی اب پیشہ وارانہ خطوط پر اپنی حقیقی ذمہ داریوں کی انجام دہی اور اہداف کے حصول پر گامزن ہے،صوبے میں تیل اور گیس کی استعداد کو ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں گے اور اس مقصد کیلئے سرمایہ کاروں کو آئیڈیل ماحول دیں گے، انہوں نے کرک آئل ریفائنری کا جلد افتتاح کرنے کا عندیہ دیا اور اس مقصد کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کی ہدایت کی۔

وہ وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیربرائے اطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیراعلی کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان ، سیکرٹری توانائی ، خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمٹیڈ کے نمائندوں اور دیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو کمپنی کے قیام ، اس کے دائرہ کار ، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 2014میں صوبے کی ہولڈنگ کمپنی کے طور پر آئل اینڈ گیس کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،تاہم کمپنی اپنے اصل بزنس کی بجائے دیگر سرگرمیوں میں زیادہ ملوث رہی ، موجودہ حکومت کی ہدایت پر کمپنی کی سمت درست کی گئی ہے، اور اسکے بورڈ کی بھی تشکیل نو کی گئی ہے۔ اب کمپنی اپنے دائرہ کار کے اندر اصل اہداف پر توجہ دے رہی ہے، اجلاس میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے مناسب ماحول دینے کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا ۔

وزیراعلی نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ کمپنی تیل اور گیس کی استعداد کو استعمال میں لانے کیلئے متحرک ہے، اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گی۔اس موقع پر کمپنی کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ لکی بلاک ستمبر 2018 کو ایوارڈ کیا گیا لکی بلاک کا ایریا بنوں ، لکی ، مروت ، اور ڈیرہ اسماعیل خان پر مشتمل ہے، ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا جا چکا ہے، اس منصوبے کی آپریٹر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی ہے۔

لکی بلاک سے متوقع منافع تیس ارب روپے ہے، منصوبے پر کام شروع ہے جیو لاجیکل میپنگ اور سکاوٹنگ ہو چکی ہے، اسکے علاوہ سسزمک ٹینڈر بھی ہو چکا ہے، کمپنی نے سفارش کی کہ لکی بلاک میں توسیع کی ضرورت ہے جس پر وزیراعلی نے تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس کو صوبے میں متعدد دیگر بلاکس سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ضم شدہ نئے اضلاع میں بھی کم از کم 6بلاکس موجود ہیں،جن پر غور و فکر جاری ہے۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ گیس کے پیداواری اضلاع کے دیہات کو سلنڈر کے ذریعے گیس کی فراہمی کے ماڈل پر بھی سوچ بچار جاری ہے ۔حکومت کی اجازت اور منظوری سے مجوزہ سکیم کا اجرا کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلی نے کرک آئل ریفائنری کا جلد سنگ بنیاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ اس منصوبے پر عملی پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے حطار ، رشکئی اور ڈی آئی خان کے اکنامک زون میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی پیش رفت طلب کی اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ