نئی حکومتی پابندیاں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر جو شرائط لگائی گئی ہیں ان میں ڈیوٹیز کی ادائیگی اور ٹیکسز کی ادائیگی ہے، رپورٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:37

نئی حکومتی پابندیاں، استعمال شدہ کاروں کی درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزارتِ تجارت کی جانب سے کاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا جس کی وجہ سے استعمال شدہ کاروں کی درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر جو شرائط لگائی گئی ہیں ان میں ڈیوٹیز کی ادائیگی اور ٹیکسز کی ادائیگی ہے جو درآمد کنندگان پر عائد ہوگی اور وہ یہ ادائیگی ذرمبادلہ کی صورت میں کر یگا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں زیادہ تر کاریں گفٹ اسکیم کے تحت درآمد کی جاتی ہیں، اور اس قانون کو کچھ لوگوں نے اپنے فائدے کے لیے بنایا تھا اور وہ ان کاروں کو پاکستان کی مقامی منڈیوں میں فروخت کرکے پیسہ کمایا کرتے تھے۔حکومتی اقدام کو گاڑی بنانے والی کمپنیوں اور ترسیل کار کمپنیوں نے سراہا ہے تاہم پرانی کاروں کے تاجروں کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے کاروں کی درآمد میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

رواں ماہ 15 جنوری کو وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے ہدایت نامے کے مطابق پاکستان میں گفٹ اسکیم کے تحت درآمد شدہ نئی اور پرانی گاڑیوں پر درآمد کنندگان کو غیرملکی زرمبادلہ کی شکل میں ڈیوٹی کی ادائیگی کرنی ہوگی یا پھر مقامی شخص کو بینکوں کی مدد سے ترسیلات کی منتقلی کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔پاکستان آٹومیٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائٹریک عبدالوحید خان نے بتایا کہ یہ حکومت کا ایک درست اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادائیگی کی شرائط پر نظر ثانی کرکے انہیں غیر ملکی زرمبادلہ کی شکل میں کردیا جبکہ گزشتہ حکومت نے یہ اقدام اٹھانے کے چند ماہ بعد ہی اسے واپس لے لیا تھا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دوران بھی ایسا ہی اقدام نومبر 2017 میں اٹھایا گیا تھا تاہم اسی حکومت نے فروری 2018 میں اسے واپس لے لیا۔مذکورہ حکومتی اقدام کا مقصد بیرون ملک گاڑیوں کی ادائیگی کے لیے ہنڈی حوالہ سے بھیجے جانے کے طریقہ کار کی حوصلہ شکنی کرنا ہی

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ