سمندر پار پاکستانی اور کشمیری آزادکشمیر میں سیاحت، توانائی اور قیمتی جڑی بوٹیوں کے شعبہ میں سرمایہ کاری کریں

صدر آزادکشمیرکی اورسیز پاکستانیز انوسٹمنٹ کنونشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 24 جنوری 2019 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے سمندر پار پاکستانیوں اور کشمیریوں کو آزادکشمیر میں سیاحت، توانائی اور قیمتی جڑی بوٹیوں کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر اپنے مثالی امن و امان اور کاروبار کے لئے سازگار ماحول کی وجہ سے سرمایہ کاری کا مرکز بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اورسیز پاکستانیز انوسٹمنٹ کنونشن کے ایک تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اورسیز انوسٹمنٹ کنونشن کے صدر غلام مصطفی کی قیادت میں وفد نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر آزادکشمیر سے جمعرات کے روز ملاقات کی۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے بہت توقعات ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اورسیز پاکستانیز ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہتر سہولتیں مہیا کرنے کی غرض اورسیز انوسٹمنٹ کمیشن قائم کیا ہے جو فعال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے بغیر آزادکشمیر اور پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور خودانحصاری کی راہ پر نہیں ڈالا جا سکتا اور سب سے بہتر سرمایہ کاری بیرون ملک آباد کشمیری اور پاکستانی ہی کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے دلوں میں ملک کی محبت اور ترقی کے لئے درد موجود ہے۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی تاریخ بتاتی ہے کہ انہیں ترقی کی راہ پر ڈالنے میں بیرون ممالک مقیم شہریوں کا بنیادی کردار تھا۔ صدر آزادکشمیر نے وفد کو حکومت آزادکشمیر کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آزاد ریاست میں سیاحت، توانائی، معدنیات، صنعت اور ادویات سازی میں استعمال ہونے والی قیمتی جڑی بوٹیوں کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کو حکومت اور حکومتی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہو گا۔

انہوں نے مارچ میں اسلام آباد میں اورسیز انوسٹمنٹ کنونشن کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کنونشن کے منتظمین کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں صدر آزادکشمیر کو اورسیز انوسٹمنٹ کنونشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وفد کے سربراہ غلام مصطفی نے بتایا کہ 17مارچ کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے سرمایہ کاری کنونشن میںٹورازم، انرجی، رئیل اسٹیٹ، انڈسٹری اور زراعت کے شعبوں کے علاوہ ٹیلی کام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سینکڑوں پاکستانی اور کشمیری سرمایہ کار شرکت کریں گے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کنونشن کے موقع پر پاکستان کے چاروں صوبوں کے ساتھ آزادکشمیر کا بھی علیحدہ پویلین ہونا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں