پبلک سیکٹر کے اداروں میں نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کی شرکت سے ان اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

بدھ 12 جون 2019 14:07

پبلک سیکٹر کے اداروں میں نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کی شرکت سے ان اداروں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) پبلک سیکٹر کے اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کی شرکت سے ان اداروں کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور بہتری کے اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھنے کیلئے نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کے تجربہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ ارباب اختیار نے کاروباری معاملات میں ہمیشہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی تا کہ ان کے تجربہ اور پیشہ وارانہ مہارت سے فائد ہ اٹھا کر پبلک سیکٹر کے ان اداروں کو ترقی اور بہتری کی راہ پر ڈالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس طریق کار کو آئندہ بھی جاری رکھنا چا ہیے تا کہ ان اداروں کو منافع بخش بنانے کیلئے نجی سرمایہ کاروں کے ذریعے خالصتاً کاروباری اور پیشہ وارانہ انداز میں چلایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فیصل آباد کو ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس وقت فیصل آباد ٹیکسٹائل کی مجموعی 11 بلین ڈالر کی برآمدات میں 6 ارب ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے اسلئے ضروری ہے کہ پبلک سیکٹر کے تمام کاروباری ، صنعتی اور تجارتی اداروں میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جہاں ان اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی وہیں ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب