راولپنڈی چیمبر آف کامرس کاسونے کی در آمد کے لائسنسز کے ا جراء کا مطالبہ

ہفتہ 22 جون 2019 18:19

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کاسونے کی در آمد کے لائسنسز کے ا جراء کا مطالبہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے سونے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بیرون ملک سے سونے کی در آمد کے لائسنسز کے ا جراء اور ایمنسٹی سکیم میں سونے ،زیورات اور قیمتی پتھروں کے حوالے سے ابہام دور کرنے کا مطالبہ کر دیا۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اثاثہ جات سکیم میں سونے، زیورات اور قیمتی پتھرکا معاملہ وضاحت طلب ہے کیونکہ سکیم کے تحت گولڈ اور قیمتی پتھر پر اس کا اطلاق نہیں ہے۔

تاہم اخباری بیانات اور میڈیا پر مختلف تشریح کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر اس بارے تحریری وضاحت جاری کرے کیونکہ تاجر خاص طور پر صراف اور قیمتی پتھر سے جڑے دکانداراس حوالے سے مخمصے کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایا کہ سٹاک اینڈ ٹریڈ کی کیٹگری موجودہ ایمنسٹی سکیم سے باہر ہے تاھم میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ گولڈ مجوزہ کیٹگری میں سکیم سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ ابہام دور کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی پتھروں کی دنیا بھر میں مانگ ہے۔ پاکستان میں جدید مشینری اور سکلز کی منتقلی ہو جائے تو زیورات اور قیمتی پتھر کا شعبہ مزید ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث زیورات کا شعبہ فوری توجہ کا متقاضی ہے۔انہوں نے بیرون ملک سے سونے کی درآمد کو باقاعدہ بنانے کے لیے ڈیلر شپ یا لائسنس کے اجراء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے سونے کی سمگلنگ کاخاتمہ ہو گااور حکومت کو ریونیو ملے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب