گورنر سندھ سے برطانوی ٹریڈ کمشنر کی گورنر ہائوس میں ملاقات

بدھ 26 جون 2019 16:34

گورنر سندھ سے برطانوی ٹریڈ کمشنر کی گورنر ہائوس میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے برطانوی ٹریڈ کمشنر سائمن پینی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلن برنز بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت بڑھانے، مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے مزید فروغ کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو بھرپور مراعات دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے وژن پر یقین رکھتی ہے، ایز آف ڈوئنگ بزنس کے ضمن میں آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش ہے، پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر برطانوی ٹریڈ کمشنر سائمن پینی نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر معاشی تعلقات خطہ کی ترقی کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ