سرحد چیمبراور USAID-PREIA کے مابین پشاور اور جلال آباد جائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

پیر 15 جولائی 2019 19:40

سرحد چیمبراور USAID-PREIA کے مابین پشاور اور جلال آباد جائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور USAID-PREIA کے مابین پشاور اور جلال آباد جائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق رائے ہوا ہے جبکہ سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی نے کہا ہے کہ جائنٹ چیمبر کے قیام کیلئے جلا ل آباد چیمبرکے ممبران سے رابطہ کرکے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جائنٹ چیمبر سے دونوں ممالک بالخصوص خیبر پختونخوا اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور تجارتی حجم کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ اتفاق رائے گذشتہ روزسرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی اور USAID-PREIA (پاکستان ریجنل اکنامک انٹری گیشن اکیٹیوٹی)کے نمائندے سلمان فاروق اور سیلینا بیگ پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر انجینئر مقصود انور پرویز ‘ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منظور الٰہی اور سرحد چیمبر کے سابق نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی بھی موجود تھے ۔سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے حجم کو بڑھانے کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے دونوں طرف کی بزنس کمیونٹی کو مسائل درپیش ہیںجس کے حل کیلئے دونوں ممالک کی حکومتوں کو اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور جلال آباد جائنٹ چیمبر کے قیام سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا بلکہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پشاور اور جلال آباد چیمبر کے قیام کیلئے یو ایس ایڈ مالی معاونت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کوقریب لانے کو موقع فراہم کیا جاسکے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو۔

انہوں نے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے وفود کے تبادلے ‘ نمائش ‘ فری ٹریڈ ایگریمنٹ ‘ B2B میٹنگز ‘ باہمی تجارت کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے اقدام پر فوری طور عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی نے یو ایس ایڈ کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ پشاور اور جلال آباد جائنٹ چیمبر کے جلد قیام کیلئے جلا ل آباد کی بزنس کمیونٹی کو قائل کرنے اور پشاور سمیت جلال آباد کی بزنس کمیونٹی کا ڈیٹا یو ایس ایڈ کو فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے ۔

اس موقع پر USAID-PREIA کے وفد نے سرحد چیمبر کے صدر فیض محمد فیضی کی جانب سے پشاور اور جلال آباد جائنٹ چیمبر کے قیام کے حوالے سے دی جانیوالی سفارشات اور تجاویز سے بھرپور اتفاق کیا اور یقین دلایا کہ جائنٹ چیمبر کے قیام کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے گا تاکہ اس منصوبے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جاسکے۔ اس موقع پرانجینئر مقصود ا نور پرویز ‘ منظور الٰہی اور عابد اللہ خان یوسفزئی نے پشاور اور جلال آباد چیمبر کے قیام کے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو قریب لانے اورپاک افغان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

انہوں نے علاقائی تجارت کے فروغ پربھی زور دیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان