چینی مصنوعات پر امریکی محصولات کے نفاذ کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا، پیپلز ڈیلی

اتوار 25 اگست 2019 12:55

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی برآمد پر امریکی محصولات کے نفاذ کا اسی انداز میں جواب دے گا۔حکمران جماعت کیمونسٹ پارٹی کے روزنامے ’’ پیپلز ڈیلی ‘‘ میں اتوار کو شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ امریکا چینی مصنوعات کی درآمد پر محصولات میں مسلسل اضافہ کرکے باہمی تجارتی کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے، اس کے چینی مصنوعات کی درآمد پر محصول بڑھانے کے حالیہ اقدام کا بھی بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ چین اپنے امور میں مکمل طور پر پراعتماد ہے اور انھیں اسی انداز میں سرانجام دیا رہے گا، اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی سیاستدان چین کی حالیہ کامیابیوں اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن امریکہ اپنے کسانوں اور کاروباری اداروں کی حالت زار کے باعث یہ تجارتی جنگ جیت نہیں سکتا۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز چینی مصنوعات کی درآمد پر مزید 5 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چین نے بھی 75 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات کی درآمد پر ڈیوٹی کا اعلان کردیا۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث عالمی اقتصادی شرح نمو شدید متاثر ہورہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا