پاکستان چینی کاروباری برادری کو معیشت کے تمام شعبوں کے علاوہ ذیلی شعبوں میں بھی تجارت کے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے

پیاف کے چیئرمین میاں نعمان کبیر کیلاہور میں چینی قونصل جنرل لونگ ڈنگبن سے گفتگو

اتوار 15 دسمبر 2019 15:45

اسلام آباد ۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی کاروباری برادری کو ملکی معیشت کے تمام شعبوں کے علاوہ ذیلی شعبوں میں بھی تجارت کے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے،منصوبوں میں شراکتداری کیلئے چین پاکستانی کاروباری برداری کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیاف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ لاہور میں چینی قونصل جنرل لونگ ڈنگبن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جاری مختلف منصوبوں کے تناظر میں کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے نجی رابطوں کی اہمیت اجاگر اور تجارتی اور صنعتی اداروں کے کردار میں بھی اضافہ ہوتا ہے،لاہور کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب میں تجارتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر لاہور کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سرکاری اور نجی شعبے کے ادارے غیر ملکی سرمایہ داروں کی شراکت سے پنجاب میں سرمایہ کاری اور تجارت کے بھرپور مواقع سے استفادہ کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،مشترکہ منصوبوں میں شراکتداری کیلئے چین پاکستانی کاروباری برداری کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے لاہور میں پہلے ویزہ ایپلی سینسرز کے آغاز پر چینی قونصل خانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے چین کا دورہ کرنے کے خواہش مند درخواست گزاروں کے لیے سہولیات میں اضافہ ہوگا،قبل ازیں لاہور کے رہائشیوں کو چین کے ویزے کیلئے اسلام آباد جانا پڑتا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ اس نئے مرکز سے کاروباری برادری اور سیاحوں کو چین جانے کے لیے نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اقتصادی سرگرمیوں کے حوالے سے لاہور ایک اہم اور نیا مرکز ہے ۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے باہمی تجارتی و اقتصادی رابطوں میں اضافے کے لیے چین کی کاروباری برادری کے ساتھ ملکر معیشت کے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا منتظر ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان