اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پی اے ایف ہسپتال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ہسپتال چیمبر کے ممبران، سٹاف اور ان کے زیر کفالت افراد کو رعایتی قیمت پر میڈیکل سروسز فراہم کرے گا

پیر 16 دسمبر 2019 17:52

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پی اے ایف ہسپتال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پی اے ایف ہسپتال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جس کے مطابق پی اے ایف ہسپتال چیمبر کے ممبران، سٹاف اور ان کے زیر کفالت افراد کو خصوصی پیکیج کے تحت رعایتی قیمت پر او پی ڈی، ای پی ڈی اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز فراہم کرے گا۔

اسلام آباد آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پیر کو تقریب منعقد ہوئی جس میں چیمبر کی ایم او یو پر عملدرآمد کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحمن صدیقی اور پی اے ایف کے ڈائریکٹر ایئر کموڈور طارق نذیر نے سمجھوتے کی یادداشت پر دستخط کئے۔ چیمبر کے صدر محمد احمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق پی اے ایف ہسپتال اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران و ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کوخصوصی ڈسکائونٹپر علاج معالجہ کی مختلف سروسز فراہم کرے گا تاہم ان سروسز کے حصول کیلئے ممبران کو چیمبر کا درست ممبرشپ کارڈ یا لیٹر ہسپتال کو دکھانا ہوگا۔ معاہدے کے مطابق چیمبر کے زیر علاج ممبران کو ادویات ہسپتال فراہم کرے گا جبکہ مریضوں کو طے شدہ رعایتی قیمت خود ادا کرنی پڑے گی۔

معاہدے کے مطابق چیمبر کے ممبران، ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد ہسپتال کی جانب سے وقتاً فوقتاً نافذ کی جانے والی پالیسیوں، رولز اور طریقہ کار کی پاسداری کریں گے ۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ چیمبر اپنے ممبران کے کاروباری مفادات کے تحفظ اور ان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے اور پی اے ایف ہسپتال کے ساتھ علاج کی بہتر سہولیات کیلئے موجودہ معاہدہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمبر اپنے ممبران کو مزید بہتر سہولیات و سروسز فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے معاہدات پر عملدرآمد کرانے والی چیمبر کی کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحمن صدیقی کے کردار کو سراہا جن کی کوششوں سے پی اے ایف ہسپتال کے ساتھ معاہدہ طے پایا۔ پی اے ایف ہسپتال کے ڈائریکٹر ایئر کموڈور طارق نذیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان کا ہسپتال چیمبر کے ممبران ، ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کو علاج معالجے کی بہتر ین سروسز فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔اس موقع پر دونوں جانب سے مستقبل میں اس معاہدے کے دائرہ کار کو مزید فیملی ممبران تک بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..