فیڈمک کے تینوں اقتصادی زونز میں اگلے 4 سالوں کے دوران 4لاکھ سے زائد تربیت یافتہ ملازمین کی ضرورت ہو گی،تربیت یافتہ فورس کی فراہمی کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں، فیڈمک

جمعہ 24 جنوری 2020 16:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) فیڈمک کے تینوں اقتصادی زونز میں اگلے 4سالوں کے دوران مختلف شعبہ جات میں مجموعی طو رپر 4لاکھ سے زائد تربیت یافتہ ملازمین کی ضرورت ہو گی لہٰذا تربیت یافتہ فورس کی فراہمی کیلئے جرمن ادارے جی آئی زیڈ ،پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور فوجی فائونڈیشن کے ساتھ معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں جس کے ساتھ ہی طے کردہ حکمت عملی کے مطابق تربیتی پروگرام پر عملدر آمد شروع کر دیا جائے گا نیز فیڈمک کی طرف سے انہیں اکنامک زون میں جگہ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ ادارے یہیں اپنے تربیتی مراکز قائم کر سکیں اور نوجوانوں کو ہنر سیکھنے کیلئے ادھر ادھر کے دھکے نہ کھانا پڑیں جبکہ اس حوالے سے انڈسٹری سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ ان کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے افرادی قوت کوٹرینڈ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق نے اے پی پی کو بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے قائم فنی تربیت کے اداروں کو بھی افرادی قوت کی تربیت کے پراجیکٹ کا حصہ بنایا جائے گا اور درکار افرادی قوت کی جلد سے جلد تربیت کیلئے خصوصی سنٹر بنائے جائیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ ا س سلسلہ میں مختلف شعبہ جات کیلئے درکار افرادی قوت کو پورا کرنے کیلئے لیبر کو ایڈوانس جاب کنٹریکٹ دے کر تربیت فراہم کی جائے گی اور تربیت مکمل ہوتے ہی انہیں ملازمت پر رکھ لیاجائے گا۔

انہوںنے بتایاکہ ایک اندازے کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں آئندہ سال تک یہاں 70ہزار افراد کو روزگار ملے گا جبکہ پہلے سال میں صرف چینی زبان پر عبور رکھنے والے 20ہزار مقامی افراد کوملازمت ملے گی۔انہوںنے بتایاکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فیڈمک نے اکنامک زونز کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ اس حوالے سے یہ طے کیا گیا ہے کہ 25فیصد ملازمتیں مقامی آبادی کو دی جائیں گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اکنامک زون میں اراضی کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک فیصد حصہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر