خام تیل ، ڈیزل کی درآمد کم،پٹرول اورہائی اوکٹین میں اضافہ

دسمبر کے دوران خام تیل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی در آمد میں 24،24فیصد کی کمی ہوئی

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:32

خام تیل ، ڈیزل کی درآمد کم،پٹرول اورہائی اوکٹین میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) سال 2019 کے آخری ماہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کے باعث خام تیل کی در آمد میں بھی 24فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق دسمبر 2019 میں خام تیل کی در آمد 5 لاکھ 52 ہزار 458 ٹن رہی جبکہ نومبر میں 7 لاکھ 23 ہزار ٹن خام تیل در آمد کیا گیا تھا ،بتایا جاتا ہے کہ پٹرول اور جیٹ فیول کے علاوہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کے باعث مقامی ریفائنریوں کی جانب سے خام تیل کی در آمد میں کمی دیکھی گئی ،دسمبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی در آمد میں بھی 24 فیصد کی کمی رہی اور 2لاکھ32ہزار ٹن سے زائد ہائی اسپیڈ ڈیزل در آمد کیا گیا جبکہ نومبر میں ڈیزل کی در آمد 3 لاکھ 5 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،پٹرول کی در آمد میں دسمبر کے دورا ن محض ایک فیصد کا اضافہ ہوا اور 4 لاکھ 9 ہزار 436 ٹن پٹرول در آمد کیا گیا جبکہ نومبر میں پٹرول کی در آمد4لاکھ5ہزار ٹن سے زائد رہی تھی ،ہائی اوکٹین کی در آمد میں دسمبر کے دوران 106فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور ہائی اوکٹین کی در آمد7195ٹن رہی جبکہ نومبر میں 3495ٹن ہائی اوکٹین در آمد کیا گیا تھا ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون کی در آمد دسمبر میں 95فیصد اضافے سے 20ہزار489ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر میں جے پی ون کی در آمد 10 ہزار 492 ٹن کی سطح پر رہی تھی ،دسمبر میں نیفتھا کی بر آمد میں کمی رہی اور 71فیصد کمی سے 7672ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا جبکہ نومبر میں 28105ٹن نیفتھا بر آمد کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انڈسٹری ذرائع کے مطابق دسمبر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی پیداوار میں فرنس آئل اور ڈیزل کی کھپت میں کمی کی وجہ سے مقای ریفائنریوں کی پیداوار کم رہی اور اسی سبب خام تیل کی در آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین