امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا ‘جس کی وجہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی رفتار کم ہونے سے تیل کی طلب بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.82 ڈالر (3.3 فیصد) بڑھ کر 55.83 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.40 ڈالر (2.8 فیصد ) اضافے کیساتھ 51.34 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

Your Thoughts and Comments