ترک صدر کا تاریخی دورہ پاکستان باہمی تجارتی و معاشی تعلقات مزید مضبوط کرے گا: لاہور چیمبر

جمعرات 13 فروری 2020 21:39

ترک صدر کا تاریخی دورہ پاکستان باہمی تجارتی و معاشی تعلقات مزید مضبوط کرے گا: لاہور چیمبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2020ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے تاریخی دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے کہا کہ ترکی ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور معاشی ترقی و دو طرفہ تجارت کے حوالے سے پاکستان کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کی پاکستان آمد پوری قوم کیلئے خوش آئند ہے اس سے دونوں ممالک کی دوستی مزید مستحکم ہو گی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین قدیم تاریخی تعلقات ہیں ، نہ صرف حکومتیں بلکہ دونوں ممالک کا نجی شعبہ بھی دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کو کاٹن، پلاسٹک ، آرٹیکل آف اپیرل اینڈ کلاتھنگ، ٹیکسٹائل و دیگر برآمد کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین اور فعال آزاد انہ تجارتی معاہدے کے ذریعے دو طرفہ تجارت کے حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیرف کے خاتمے کے ساتھ ساتھ نان ٹیرف بیرئیر کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں مشینی اور ہاتھ سے بنے دونوںطرح کے کارپٹ کی منفر ورائٹی میں الگ پہچان رکھتا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے آٹو پارٹس مینوفیکچرر سپیئر پارٹس کی وسیع ورائٹی بنا رہے ہیں،جو بہترین کوالٹی اور بین الاقوامی معیار کے حامل ہونے کے باعث ترکی کو برآمد کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان سے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی ہو گی،پاکستان میں پاور سیکٹر ، آئل اور گیس تلاش کرنے، لیدر انڈسٹری، کھیلوں کا سامان، آٹو پارٹس سمیت دیگر شعبوں میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ترک پاکستان کی معاشی صلاحیتوں اور جیوگرافیائی لوکیشن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں