صنعتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے : پیاف

جمعہ 14 فروری 2020 20:05

صنعتوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے : پیاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2020ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف ) کے چئیرمین میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی مشکلات کے باوجود ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ٹیکس دینے کے باوجود بزنس کمیونٹی ہراسمنٹ کا شکار ہے گورنمنٹ کے چند ادارے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے صنعتکار اور تاجر برادری نہایت پریشان ہیں، ان خدشات کا اظہار چیئر مین پیاف میاں نعمان کبیرنے گزشستہ روز پیاف کے وفدکے ہمراہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرورسے ملاقات کے دوران کیا ، انھوں نے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس ہر انڈسٹری کے لئے لگانا بہت مشکل ہے حکومت اس سلسلے میں صنعتوں کے ساتھ تعاون کرے۔

(جاری ہے)

لیبر کی آسانی کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹس میں پبلک ٹرانسپورٹ چلائی جائیں ۔ متعلقہ اداروں پر زور دیا جائے کہ صنعتکاروں کو ناجائز طور پر ہراساں اور پریشان نہ کیا جائے بلکہ انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ گورنمنٹ اور کاروباری طبقہ کا تعلق ہمیشہ قائم رہے۔سابق وائس چیئرمین پیاف خواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ کاسٹ آف ڈئونگ بزنس میں اضافے کے باعث صنعتکار کافی پریشان ہیں۔

برآمدات کو بڑھانے کیلئے پالیسیز کو ری ایڈریس کیا جائے ۔سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگیاں اگر وقت پر نہیں ہوئیں تو انکا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ برآمدکنندگان انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں ،ریفنڈز کی فوری ادائیگی کی جائے۔ہم تمام مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تاجر برادری ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں پہلے ہی اپنا فرض ادا کر رہی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے تاجروں اور صنعتکاروں پر مشتمل پیاف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ انڈسٹری کے مسائل کے حل میں متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستان بزنس کمیونٹی کی بدولت ہی ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ، جب تک بزنس کمیونٹی کمفورٹیبل نہیں ہو گی ہماری اکانومی کمفورٹیبل نہیں ہو گی ۔حکومت معیشت کو ٹریک پر لانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے باخبر ہے اور بیک اینڈ پر مسائل کے حل پر پہلے ہی کام ہو رہا ہے اوربزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔پیاف کے وفد میں میاں نعمان کبیرکے ساتھ خواجہ شاہزیب اکرم، ، غلام سرور ملک، میاں محمد نواز۔ ملک احد امین، نعیم حنیف، ارشد بھٹی، سیکرٹری پیاف عبد ا لصبور شیخ و دیگر ممبران شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا