ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 3.68 فیصد اضافہ

منگل 18 فروری 2020 14:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) جاری مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 3.68 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی ملکی برآمدات کا حجم 8.099 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19ء میں برآمدات کا حجم 7.812 ارب ڈالر رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران کپڑے اور ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 287 ملین ڈالر یعنی 3.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات 2.2 فیصدکے اضافے سے 13.05 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2020ء میں ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات 2.25 فیصد کے اضافہ سے 1.16 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.19ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ بی پی ایس کی تفصیلات کے مطابق جاری مالی سال کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 6.27 فیصد کا بیڈ ویئر کی برآمدات میں 2.77 فیصداور تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 10.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ