پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کا نقصان اٹھاناپڑا

جمعہ 21 فروری 2020 21:03

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کا نقصان اٹھاناپڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مزید232.43کی کمی سے 40249.22پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ 47.51فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروںکو33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کا نقصان اٹھاناپڑا او کاروباری حجم بھی مایوس کن رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیاجس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس40527پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40171پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آئی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس232.43کی کمی سے 40249.22پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس123.71پوائنٹس کی کمی سی18597.97پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس122.87پوائنٹس کی کمی سی27895.15پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 172میں کمی اور23میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیںگرنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب17کروڑ13لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر75کھرب 30ارب97کروڑ14لاکھ روپے ہوگیا۔

کاروباری حجم بھی صرف8کروڑ55لاکھ97ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت150روپے کے اضافے سے بڑھ کر7500روپے اورفلپ موریس کے حصص 90روپے کے اضافے سے 2488.85روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس اورسیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب61.72روپے اور48.94روپے کی کمی ہوئی جس سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت887.95روپے اورسیپ ہائر فائبرکے حصص کی قیمت707.01روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے،میپل لیف،کوٹ ادو پاور، فوجی فوڈز ،یونٹی فوڈز ،ڈی جی خان سیمنٹ ، ہیسکول پٹرول ،ال شہیر کارپوریشن ،بینک آف پنجاب ،ایگری ٹیک لمیٹیڈ اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..