واوا کارز کا ملک کے صف اول کے اسلامی بینک کے ساتھ اشتراک+

میزان بینک گاڑیوں کی تجارت کے لئے جدید مالیاتی خدمات فراہم کرے گا

جمعہ 21 فروری 2020 21:03

واوا کارز کا ملک کے صف اول کے اسلامی بینک کے ساتھ اشتراک+
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) گاڑیوں کی خرید و فروخت کے بین الاقوامی پلیٹ فارم واوا کارز (VavaCars) نے پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی بینک،میزان بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت گاڑیوں کے خریداروں کے لئے واوا کارز کے ذریعے گاڑیوں کی خریداری کے پورے عمل میں باسہولت انداز سے جدت انگیز اور بہترین مالیاتی سہولیات کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔

اس معاہدے پر واوا کارز کے کنٹری منیجر مجاہد خان اور میزان بینک کے جنرل منیجر اینڈ ہیڈ آف کمرشل بینکنگ سید تنویر حسین نے دستخط کئے۔ اس اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں کے تاجروں کو مالیاتی سہولیات فراہم کی جائیں جو انہیں عام طور پر حاصل نہیں ہوتیں اور اس طرح بینک اور تاجروں کے درمیان موجود خلا کو بھرا جائے۔

(جاری ہے)

محدود سرمائے کا اختیار رکھنے والے گاڑیوں کے تاجر،میزان بینک کی فراہم کردہ شرعی تقاضوں کے مطابق مالیاتی خدمات کے ذریعے،واوا کارز سے گاڑیوں کی خریداری کی گنجائش میں اضافہ لاسکیں گے۔

میزان بینک کے ذریعے مالیاتی سہولت کے حصول پر واوا کارز سے گاڑیاں خریدنے والے افراد ترجیحی بنیاد پر خدمات حاصل کرسکیں گے۔ اس موقع پر واوا کارز کے کنٹری منیجر مجاہد خان نے کہا''میزان بینک کے ساتھ اشتراک پر میں بہت خوش ہوں جو پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے باہمی اعتماد، شفافیت اور صارفین کو خدمات کی فراہمی کے جذبہ پر مبنی ہماری مشترکہ اقدار سامنے آتی ہیں اور اس اشتراک سیگاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں کو شرعی تقاضوں کے مطابق مالی سہولت آسانی سے حاصل ہوگی۔

'' میزان بینک لمیٹڈ کے جنرل منیجر اینڈ ہیڈ کمرشل بینکنگ سید تنویر حسین نے کہا''میزان بینک واوا کارز کے ساتھ اشتراک پر پرجوش ہے اور اشتراک کی بدولت واوا کارز سے استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری میں سہولت حاصل ہوگی۔ میزان بینک گاڑیوں کے تاجروں اور واوا کارز کو بینکنگ کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز استعمال کرے گا۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے جس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ میزان بینک اور واوا کارز اسکی کامیابی میں مشترکہ طور پر کلیدی کردار ادا کریں گے۔''

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب