کورونا وائرس ،کمپنیاں شئیر ہولڈرز اور سالانہ اجلاسوں میں حفاظتی اقدامات کریں ، ایس ای سی پی

ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو بورڈ کے اجلاس وڈیو کانفرنس کے ذریعے کرنے کی ہدایت

بدھ 11 مارچ 2020 21:01

کورونا وائرس ،کمپنیاں شئیر ہولڈرز اور سالانہ اجلاسوں میں حفاظتی اقدامات کریں ، ایس ای سی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2020ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلا ئو کے خطرے کے پیش نظر، کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ شیئرز ہولڈرز کی صحت کے تحفظ کے لئے کمپنیاں اپنی شئیر ہولڈرز کا سالانہ اور کمپنیوں کی عمومی میٹنگ کی منصوبہ بندی میں کرونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ کمپنیا ں بورڈآف ڈائریکٹر کے اجلاس، ٹیلی فون کال یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے کو ترجیح دیں۔ ایس ای سی پی نے اپنے اعلامیہ میں تمام کمپنیوں کوہدایت کی ہیکہ وہ موجودہ صورتحال میں پیدا ہونے والے خطرات کا جائزہ لیں۔ ہر کمپنی کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کی تاریخ سیسولہ ماہ کے اندر اندر سالانہ عمومی اجلاس (AGM) منعقد کریں اور اس کے بعد ہر مالی سال کیاختتام پر، 120 دن کے اندر اندر سال میں ایک بار عام اجلاس (AGM) کا انعقاد کرے۔

(جاری ہے)

ایسی کمپنیاں جن کا سال دسمبر میں مکمل ہوا، ان کمپنیوں کی جانب سے سالانہ اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں، لہٰذا کمپنیوں کے سیکریٹریز کو سفارش کی جاتی ہے کہ کمپنی کے سالانہ اجلاس کیلئے اپنی معمول کی منصوبہ بندی کا موجودہ حالات کے تناظر میں جائزہ لیں ۔ ایس ای سی پی نے ڈائریکٹرز کو تجویز دی ہے کہ بورڈ کے ممبرز کے کورم کی دفعات کا احترام کرتے ہوئے، پراکسی کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اے جی ایم میں اپنی شرکت اور ووٹنگ کو ممکن بنا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، ایک جگہ پر کسی بھی بڑے اجتماع سے بچنے کیلئے،کمپنیاں اپنے ممبران کی جغرافیائی تعلق کے مطابق ، مختلف مقامات پر ویڈیو لنک کی سہولت کی فراہمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔ کمپنیاں اجلاس کے دوران بنیادی حفاظتی اقدامات فراہم کرنے پرغور کریں جن میں صفائی کے لئے صابن اور پانی سے ہاتھ صاف کرنے کی سہولیات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ممبران کی حفاظت کے لئے بیٹھنے کا انتظام بھی مناسب فاصلے پر کیا جائے۔

مزید برآں، چئیرمین بورڈ اجلاس میں پیش کی گئی قراردادوں کی منظوری کے لئے ووٹنگ کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولت کے استعمال کا جائزہ لے سکتے یں۔ موجودہ صورتحال میں یہ محفوظ تر ین انتخاب ہے۔پرائیویٹ کمپنی یا پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، جن کے ممبران کی تعداد پچاس سے زائد نہ ہو، بورڈ کی کسی قرارداد کی منظوری سرکلیشن کے ذریعے بی کر سکتے ہیں،ماسوائے ایسے اقدامات اور فیصلے جو کہ کمپنیز ایکٹ 2017کے سیکشن 134کے ذیلی سیکشن (2)کے تحت سالانہ عام اجلاس میں کرنا ضروری ہیں۔ کمپنیوں کے ڈائریکٹرزٹیلی یا ویڈیو لنک کے ذریعے بورڈکے اجلاس منعقد کر سکتے ہیں اور اس طرح کے اجلاس کے منٹس تما م ڈائریکٹر ز سے منظور اور دستخط کرائے جانے چاہئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا