اسٹاک مارکیٹ میں 842.37 پوائنٹس کی زبردست تیزی، 28 ہزار کی نفسیاتی حد بحال،سرمایہ کاری مالیت میں130 ارب روپے کا اضافہ

جمعہ 27 مارچ 2020 21:07

اسٹاک مارکیٹ میں 842.37 پوائنٹس کی زبردست تیزی، 28 ہزار کی نفسیاتی حد بحال،سرمایہ کاری مالیت میں130 ارب روپے کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کوزبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای100 انڈیکس میں 842.37 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کوروناوائرس کے باعث گزشتہ ہفتے بھاری گزر رہے ہیں، دو ہفتوں کے دوران چھ سے زائد مرتبہ ٹریڈنگ روکنا پڑی، ان دنوں کے دوران حصص مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی بھی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز ہی زبردست انداز میں ہوا، نو بجے شروع ہونے والی ٹریڈنگ کے بعد پونے گیارہ بجے کے قریب 100 انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔ تیزی کا یہ تسلسل رکا اور انڈیکس میں اگلے ہی بیس منٹ کے دوران 350 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

دوپہر دو بجے کے قریب ٹریڈنگ نماز کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو انڈیکس میں 151 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کا تسلسل آگے جا کر زبردست انداز میں دیکھنے کو ملا، دوپہر سوا دو بجے کے قریب انڈیکس میں شاندار تیزی کا تسلسل رہا اور انڈیکس 769.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پورے کاروباری روز کے دورران کاروبار میں ایک موقع پر انڈیکس 28273.09 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 842.37 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 28109.57 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 3.09 فیصد بہتری دیکھی گئی۔رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث مزید 9 حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 27300، 27400، 27500، 27600، 27700، 27800، 27900، 28000 اور 28100 کی حدیں بحال ہوئیں۔پورے کاروباری روز 14 کروڑ 19 لاکھ 70 ہزار 621 شیئرز کا لین دین ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریبا 130 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات