سبزیوں کی برآمدات میں آٹھ ماہ کے دوران 71.80 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

منگل 7 اپریل 2020 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) جاری مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 71.80 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری 2019-20ئ) کے دوران بالحاظ وزن سبزیوں کی برآمدات 6 لاکھ 49 ہزار 183 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء میں 6 لاکھ 14 ہزار 716 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئی تھیں۔

اسی طرح بالحاظ مالیت بھی سبزیوں کی برآمدات 138.372 ملین ڈالر کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں 236.755 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 98.383 ملین ڈالر یعنی 71.80 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا یہ۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تازہ پھلوں کی ملکی برآمدات بھی 1.16 فیصد کے اضافہ سے 341.007 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 346.508 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

ادارہ برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران گندم کی برآمدات 98.68 فیصد کی کمی سے 11.993 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 110.838 ملین ڈالر مالیت کی گندم برآمد کی گئی تھی۔ پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات 3.033 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران غذائی اجناس/ مصنوعات کی برآمدات سے 2.875 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں