ڈیجیٹل ادائیگی متعارف کرانے کیلئے حبل اور میزان بینک کے مابین اشتراک

جمعرات 9 جولائی 2020 18:49

ڈیجیٹل ادائیگی متعارف کرانے کیلئے حبل اور میزان بینک کے مابین اشتراک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) پاکستان میں B2Bادائیگیوں کے معروف آٹو میشن پلیٹ فارم حبل نے پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بلنک ڈائریکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ بلنک ڈائریکٹ کے ذریعے پاکستانی کاروباری ادارے اور ان کے سپلائی چین شراکت دارڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیاں کرسکیں گے۔

اس سروس سے ڈیجیٹل ادائیگییوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ دستی ادائیگیوں سے ہونے والی غلطیوں کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔ میزان بینک کے صارفین کیش لیس سپلائی چین کے فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کیلئے اپنے بینک اکانٹس کو براہِ راست حبل ایپ سے منسلک کرسکیں گے۔لینک ڈائریکٹ سہولت حبل کو انوائس میں تاخیر کے چیلنج سے نمٹنے کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ورکنگ کیپیٹل کو منظم کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں کو ادائیگیوں کے حوالے سے درپیش مسائل کا آسان حل فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ سروس ہرادائیگی، انوائس، پے آرڈروغیرہ کو اس تناظر میں پیش کرتی ہے کہ کوئی ادائیگی کیوں شروع کی گئی تھی۔ اس سروس سے کارپوریٹس اور ڈسٹری بیوٹرزکوخود کار طریقے سے اپنی رسیدوں اورڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت ملنے کے ساتھ ساتھ ادائیگیوں کی غلطیوں میں کمی اور وقت کی بچت ہوسکے گی۔میزان بینک پاکستان کا پہلا بینک ہے جس نے کاروباکیلئے پیپر لیس ڈیجیٹل ادائیگیوں کیلئے حبل کا پلیٹ فارم استعمال کیا ہے۔

ریٹیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور کارپوریٹ اداروں میں مینوئل ادائیگیوں کے خاتمے اور کاروبار میں مزید شفافیت کیلئے بلنک ڈائریکٹ اب اسٹینڈرڈ پیش کش کے طورپر حبل ایپ اور پلیٹ فارم سوٹ پر دستیاب ہے۔اس موقع پر حبل کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عمیر بن احسن نے کہاکہ بلنک ڈائریکٹ کے ذریعے سپلائی چین میں تیز رفتاری اور قابلِ اعتماد طریقے سے رقم ڈیجیٹل طریقے سے منتقل ہوتی ہے۔

حبل نے ملک میں دستیاب متعدد ادائیگیوں کے آپشنز کو یکجا کرنے کی طرف قدم بڑھایا ہے تاکہ صارفین اپنی مرضی سے بینک کے موجودہ چینل، حبل ایپ، برانچز یا ایجنٹ نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگی کو ترجیح دے سکیں۔اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہاکہ حبل کے استعمال سے صارفین کو براہِ راست ادائیگی کی خدمات میں توسیع اور بہت ساری کمپنیوں کو درپیش ادائیگی کی ویلیو چین میں غیر ضروری رکاوٹوں کو حل کرنے میں کامیابی پر میزان بینک کو خوشی ہورہی ہے۔ ہم اس جدت کا حصہ بننے پر پر عزم ہیں اور امید ہے کہ انشا اللہ سپلائی چین ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنزکی خدمات سے جلد ہی مستفید ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب